ارمڑ اورگھڑی فیض اللہ کے رہائشیوں کا احتجاج کا فیصلہ موخر
ڈپٹی کمشنرکی علاقہ معززین کے گندگی سے متعلق تحفظات دورکرنے کی یقین دانی
جمعرات 21 جون 2018 20:30
(جاری ہے)
18 رکنی وفد کی قیادت جماعت اسلامی کے رہنما کمال خان ، پی کے 70 سے آزاد امیدوار حاجی ٹکا خان ، زاہد خان اور حاجی ظاہر شاہ کررہے تھے ۔
وفد نے بتایا کہ انکے سرسبز و شاداب زرعی علاقے کو کچرہ کنڈی میں تبدیل کیا جارہا ہے جو وہ کبھی نہیں ہونے دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ جہاں انسان ہی انسان بستے ہیں اس میں کچرہ پھینکنا لوگوں کی زندگی کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے ۔ وفد نے بتایا کہ علاقے میں فیکٹریاں لگانے کا بھی کہا گیا ہے جو سراسر زیادتی ہے کیونکہ یہ رہائشی علاقہ ہے اور اس میں اس قسم کی تعمیرات کی اجازت قانوناً کسی کو نہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ علاقہ پہلے ہی سیکشن فور کے ہاتھوں دشمنیوں کی نذر ہوچکا ہے کیونکہ جائیداد کی خرید و فروخت نہیں ہوسکتی اور بھی کئی دیگر مسائل ہیں ایسے میں یہ اقدامات تمام پر امن مقامی افراد کو پر تشدد احتجاج کی طرف مجبور کرنے کی سازشیں ہیں اور اگر انکے مطالبات پر غور نہ کیا گیا تو پھر وہ اپنا حق لینے کے لئے سڑکوں اور چوراہوں پر احتجاج کرینگے اور دھرنے دینگے جسکے بعد حالات کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔ حاجی ٹکا خان کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ڈمپنگ سائٹ کا فیصلہ چونکہ سابق صوبائی حکومت کا ہیل اس لئے اسے فی الوقت روکا نہیں جاسکتا تاہم وہ خود علاقے کا دورہ کرینگے اور وہاں کی صورتحال خود دیکھ کر نگران صوبائی حکومت کو اپنے کمنٹس میں ضرور وضاحت کرینگے ۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے یقین دہانیوں کی بعد وفد نے مشروط طور پر احتجاج کا فیصلہ موخر کیا ہے تاہم آئندہ لائے عمل جلد تحہ کیا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
پنجاب حکومت کا طلباء کو الیکٹرک بائیک کے ساتھ پٹرول بائیک بھی دینے کا فیصلہ
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.