کو ئی بھی بااصول شخص ن لیگ میں نہیں رہ سکتا ،زعیم قادری نے اپنی نسبت کی لاج رکھی تخت لاہور میںدراڑیں ڈال دی ہیں ،

شریف خاندان لوگوں کو اپنا غلام سمجھتا ہے الیکشن 2018ء شفاف اور غیر جانبدارانہ نہ ہوئے تو ملک 30سال پیچھے چلا جائیگا چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان کی میڈ یا سے گفتگو

جمعرات 21 جون 2018 20:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ کو ئی بھی بااصول شخص ن لیگ میں نہیں رہ سکتا زعیم قادری نے اپنی نسبت کی لاج رکھی تخت لاہور میںدڑاڑیں ڈال دی ہیں شریف خاندان لوگوں کو اپنا غلام سمجھتا ہے الیکشن 2018ء شفاف اور غیر جانبدارانہ نہ ہوئے تو ملک 30سال پیچھے چلا جائے گا شریف خاندان کی سیاست ختم اور تبدیلی آنے والی ہے نواز شریف ملک میں واپس آئیں اور کیسز کا دفاع کریں شریف خاندان کلثوم نواز کی بیماری کے پیچھے نہیں چھپ سکتا قوم اب ووٹ کا صحیح استعمال کرنا جانتی ہے وہ گز شت روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل الیکشن میں بھر پور حصہ لے رہی ہے ہم خیال جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا طریقہ کار فائنل ہو چکا ہے چوروں کو ٹھکانے لگانے کا وقت آگیا ہے ن لیگ نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے جیسے دعوے پر الیکشن مہم کی اور لوڈشیڈنگ میں کو ئی کمی نہیں کر سکی پیٹرول کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں غریب آدمی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے ن لیگ نے 30سالوں میں قوم کو کچھ نہیں دیا۔