�) لیگ کے زعیم قادری نے لاہور سے آزاد حیثیت میںقومی اسمبلی کا الیکشن لڑ نے کا اعلان کردیا ‘حمزہ شہبا زشر یف پر تنقید

حمزہ شہبازشریف کے بوٹ پالش نہیں کر سکتے ‘میں سید ہوں ، اولاد امام علی ہوں ، جان دے سکتا ہوں ، عزت نہیں دے سکتا اور نہیں دوں گا ، حمزہ شہبازلاہور تمہاری اور تمہارے باپ کی جاگیر نہیں میں تمہیں سیاست کرکے دکھائوں گا‘میں مالشیا نہیں ہوںمیں نے تمہارے لیے جان دی ہے مال دیا ہے ، نوکری نہیں کروں گا‘ نوکری کروں گا تو صرف عوام کی کروں گا ،اپنے بوٹ پالیشوں کو اپنے مالیشوں کو لائو اور الیکشن لڑو ، میرا الیکشن تمہارے ساتھ ہے، سنو میرا الیکشن تمہارے ساتھ ہے حمزہ شہباز، تم نے دس سال اس صوبے پر حکومت کی ہے ‘ مجھے 2008 کے اوائل میں فون کر کے کہا کہ پنجاب کے صدر کو تمہاری شکل پسند نہیں ہے اس لیے جنرل سیکریٹری کا عہدہ چھوڑ دو میں نے حکم کی تعمیل کی ‘پر یس کانفر نس

جمعرات 21 جون 2018 20:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سابق جنرل سیکرٹری زعیم قادری نے لاہور سے آزاد حیثیت میںقومی اسمبلی کا الیکشن لڑ نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حمزہ شہبازشریف کے بوٹ پالش نہیں کر سکتے ‘میں سید ہوں ، اولاد امام علی ہوں ، جان دے سکتا ہوں ، عزت نہیں دے سکتا ، حمزہ شہبازلاہور تمہاری اور تمہارے باپ کی جاگیر نہیں میں تمہیں سیاست کرکے دکھائوں گا‘میں مالشیا نہیں ہوںمیں نے تمہارے لیے جان دی ہے مال دیا ہے ، نوکری نہیں کروں گا‘ نوکری کروں گا تو صرف عوام کی کروں گا ،اپنے بوٹ پالیشوں کو اپنے مالیشوں کو لا ئو اور الیکشن لڑو ، میرا الیکشن تمہارے ساتھ ہے، سنو میرا الیکشن تمہارے ساتھ ہے حمزہ شہباز، تم نے دس سال اس صوبے پر حکومت کی ہے ‘ مجھے 2008 کے اوائل میں فون کر کے کہا کہ پنجاب کے صدر کو تمہاری شکل پسند نہیں ہے اس لیے جنرل سیکریٹری کا عہدہ چھوڑ دو میں نے حکم کی تعمیل کی ۔

(جاری ہے)

لاہور میں پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے زعیم قادری نے کہا کہ ناپسند ہونے کی وجہ سے میری خدمت اور قربانی کو فراموش کرکے تبدیل کردیا گیا اور عہدوں سے ہٹادیا میں نے بہت کچھ برداشت کیا، 2013 میں جو لوگ پارٹی میں نہیں تھے انہیں وزرا بنادیا10 سال میں پارٹی میں کسی نے ن لیگ کا دفاع نہیں کیا جتنا میں نے کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ن لیگ کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کا آغاز کیا ، میں پانچ سال پابند سلاسل رہا ، آٹھ برس نوازشریف کا ترجمان رہا ، انفارمیشن سیکریٹری اور پھر جنرل سیکریٹری پنجاب رہا ، اس وقت وہ لوگ جو آج عہدوں پر بیٹھے ہیں ہمیں بے وقوف کہتے تھے ، وہ ہمیں کہتے تھے کہ تم کس دیوار کے ساتھ ٹکر مار رہے ہو، 2002 کے الیکشن میں کلثوم نواز اور نوازشریف کا کورنگ امیدوار تھا لیکن میری جگہ کچھ اور لوگوں کو آگے کر دیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور نوازشریف کے ترجمان رہنے والے زعیم قادری نے کہاہے کہ مجھے کہا گیا کہ میرے پاس الیکشن لڑنے کے پیسے نہیں ہیں اس لیے ٹکٹ نہیں ملا ، میں نے کہا کہ پیسے تو پہلے بھی نہ تھے جس پر جواب ملا کہ اب بڑے پیسے لگتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز پنجاب میں جو تم نے اپنے نوکروں کا یونٹ بنایاہے ، وہ آ کرالیکشن لڑیں، الیکشن کی بات نہیں ہے ، میراصبر کا پیمانہ لبریز ہوا ہے ، میں یہ بھی بتاں گا کہ دس سال میرا کیا حال تھا ،گھٹیا بات نہیں کروں اور ذاتیات پر نہیں آئوں گا لیکن اگر تمہارے کسی آدمی نے کوئی ایک لفظ بھی بولا تو پھر جو جواب میری طرف سے آئے گا اور اس کا انتظار کرنے کی ضرورت کسی کو نہیں پڑے گی ،میں آزاد حیثیت سے 133 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتاہوں ،میرے ساتھ پی پی 167 میں سید عمرا ن علی ایم پی اے کے امیدوار ہوں گے ، میں حلقہ جیت کر ضرور دکھائوں گا۔