پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی ممبر کا ا مریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی اور میوزیم کا دورہ

جمعرات 21 جون 2018 20:00

لاہورلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ زوالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اکبر خان نے امریکہ میں ہارورڈ یونیورسٹی کے پی باڈی (Peabody)میوزیم کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر خان نے اپنے دورے کے دوران میوزیم کے مقامی سائنسدانوں کے علاوہ اس سے منسلک مشی گان یونیورسٹی، سمتھ سونیئن انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن اوریجن اور ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کے سے بھی ملاقات کی۔

اس دورے کا مقصد ڈاکٹر خان کو پیلنٹالوجی سے متعلق اس گروپ کی طرف سے وضع کردہ طریقہ کار کے متعلق تربیتی خدمات فراہم کرنا تھا۔ اس تربیت میں سٹریٹیگرافک ریفرنس سیکشن کی تعمیر، جیواسی علاقوں کی دستاویز کی تیاری اوررکازات کومنظم طریقے سے محفوظ کرنے کے عوامل شامل تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر خان کو ان سرگرمیوں سے متعلق خدمات بھی فراہم کی گئی جواُن کی ریسرچ میں سود مند ثابت ہوں گی۔

ڈاکٹر خان کو ہارورڈ یونیورسٹی کے شعبہ انسانی ارتقائی حیاتیات اور ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے ادارہ ہیومن اوریجن کے بنیادی ریسرچ گروپ کی طرف سے مدعو کیا گیا تھا۔ڈاکٹر محمداکبر خان پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ زولوجی میں بطور کام کررہے ہیں۔ وہ بہت فعال محقق ہیں اورSiwaliks پر وسیع پیلنٹا لوجیکل تحقیقاتی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مختلف قومی اور بین الاقوامی تحقیقاتی جریدوں میں 150 سے زائد تحقیقی مضامین شائع کیے ہیں۔ فی الحال،وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ Siwaliks کے ہاتھیوں اورانسانی ارتقاپر کام کر رہے ہیں-