کراچی،آئی جی سندھ نے کورنگی فیچر کالونی میں مبینہ تشدد اور کیس اندراج کی تفصیلی انکوائری کی رپورٹ طلب کر لی

جمعرات 21 جون 2018 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) آئی جی سندھ امجدجاوید سلیمی نے کورنگی فیچر کالونی میں مبینہ تشدد اور کیس اندراج کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے تفصیلی انکوائری جبکہ متعلقہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن سے تفتیش میں ابتک ہونیوالی پیش رفت پر مشتمل رپورٹ فی الفور طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وقوعے کے حوالے سے درج کیس کی تفتیش کو بلا کسی عذر یا پس وپیش انتہائی غیر جانبدارانہ اور شفاف بناتے ہوئے متاثرین کو جلد سے جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :