Live Updates

وفاقی و صوبائی بیوروکریسی میں تقرریاں و تبادلے

تحریک انصاف نے جائزے کیلئے کمیٹی قائم کردی ،اجلاس آج طلب

جمعرات 21 جون 2018 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) وفاقی و صوبائی بیوروکریسی میں تقرریاں و تبادلے تحریک انصاف نے تقرریوں تبادلوں کے جائزے کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے کمیٹی کا اجلاس آج(جمعہ کو) اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اجلاس کی صدارت کریں گے ، اسدعمر اور فواد چوہدری بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے ترجمان تحریک انصاف کے مطابق ملک میں صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد کلیدی اجلاس کا ہدف ہے،ترجمان نے مزید بتایا انتخابی مشینری کا باصلاحیت اور غیر جانبدار ہونا انتخابات کی ساکھ اور صحت کیلئے ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

جائزہ لیں گے ملک بھر خصوصاً پنجاب اور سندھ میں کن افراد کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں تحریک انصاف ان تقرریوں/تبادلوں پر آج جمع المبارک کو اپنے ردعمل کا اظہار کرے گی۔۔۔۔۔ ۔ظفر ملک
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات