Live Updates

تحریک انصاف نے انتخابی جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا

مہم کا آغاز 24جون میانوالی سے کیا جائیگا ، آخری جلسہ 23جولائی اسلام آباد میں ہوگا

جمعرات 21 جون 2018 20:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان انتخابی جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا، مہم کا آغاز 24جون میانوالی سے کیا جائیگا اور آخری جلسہ 23جولائی اسلام آباد میں ہوگا، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے عمران خان کے انتخابی جلسوں کا شیڈول جمعرات کو جاری کر دیا، مہم کا باقاعدہ آغاز 24جون میانوالی سے کیا جائیگا اور ہر ضلع میں ایک جلسہ کیا جائیگا، جبکہ لاہور میں5اور کراچی میں3جلسے کئے جائیں گے، انتخابی مہم کیلئے 2ہیلی کاپٹر اور ایک جہاز حاصل کر لیا گیا، آخری جلسہ 23جولائی کو اسلام آباد میں کیا جائیگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات