نوشکی،پی بی 33 کے آزاد امیدوار میر اورنگ زیب جمالدینی کے انتخابی دفتر کا افتتاح

فتح حق اور صداقت کی ہوگی ،ہمارے ووٹرز الیکشن کو صرف ایک مشن سمجھے مخالفین کے پروپیگنڈوں پر توجہ نہ دیا جائے اور نہ انکے جواب دیا جائے، اورنگ زیب جمالدینی

جمعرات 21 جون 2018 20:00

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) پی بی 33 کے آزاد امیدوار میر اورنگ زیب جمالدینی کے انتخابی دفتر کا افتتاح سیاسی وقبائلی رہنما چیف محمداعظم بادینی نے کیا اس موقع پر پی بی 33 نوشکی کے آزاد امیدوار میراورنگ زیب جمالدینی اور سیاسی وقبائلی رہنما حاجی میر حیات خان جمالدینی انتخابی دفتر کے افتتاحی تقریب سے حامیوں ۔ کارکنان اور ووٹروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فتح انشا اللہ حق اور صداقت کی ہوگی ۔

ہمارے ووٹرز الیکشن کو صرف ایک مشن سمجھے مخالفین کے پروپیگنڈوں پر توجہ نہ دیا جائے اور نہ انکے جواب دیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں کہا کہ ورکرز الیکشن کمپین پر بھرپور توجہ دیا جائے ۔۔کامیابی کے صورت میں کمیشن ۔ 10 پرسنٹ کا خاتمہ کیا جائے گا ۔ عوام اب پرانے چہروں سے مایوس ہوچکے ہیں ۔ تبدیلی اس بار الیکشن میں نظر آرہی ہے ۔ قبائل میں نفرت کی آگ کو بجھانا ہوگا ۔ سب قبائل کے آپس میں خونی رشتے ہے ۔ الیکشن کو الیکشن کے حدتک سمجھا جائے ۔ اخوت بھائی چارگی امن اور رواداری کو فروغ دینا ہوگا ہمارا کسی بھی امیدوار سے کوئی زاتی اختلاف نہیں ہمارا اختلاف سیاسی حد تک ہے ۔ اس موقع پر سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی ۔ اور میراورنگ زیب جمالدینی سے بھرپور اظہار یکجہتی کرکے حمایت کی ۔

متعلقہ عنوان :