کوئٹہ،گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی مرکزی الیکشن کمیٹی کا اجلاس

انتخابات کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، حتمی شکل دیدی گئی

جمعرات 21 جون 2018 20:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی مرکزی الیکشن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت حافظ عبدالرحیم گا جانی منعقد ہوا جس میں الیکشن کمیٹی کے دیگر ممبران نظام الدین کاکڑاور اکبر علی نے شرکت کی اجلاس میں انتخابات کے حوالے سے تمام انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد ان کو حتمی شکل دیدی گئی بیان میں کہا ہے کہ ہم پر یہ ایک بھاری ذمہ داری سونپی گئی اور انشاء اللہ جی ٹی اے بی کی فعالیت کیلئے اور اساتذہ کے وسیع تر مفاد کو مد نظر رکھ کر غیر جانب دار اور صاف وشفاف الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے اساتذہ اپنے صفوں میں اتحاد واتفاق قائم رکھیں اور خواہش مند اساتذہ کرام پینل کی صورت میں بھر پور حصہ لیں بیان میں کونسلر صاحبان کووقت کی پابندی کی تاکید کی گئی ہے الیکشن شیڈول کا پہلے ہی اعلان کیا جا چکا ہے جس میں کاغذات نامزدگی کی وصولی 23 جون 2018 دوپہر 2 بجے سے تین بجے کاغذات نامزدگی تین بجے سے چار بجے تک جمع کئے جاسکتے ہیں چار سے پانچ بجے تک اعتراضات کی وصولی اور جانچ پڑتال ہو گی اور چھ بجے نشانات آلاٹ کئے جائیں گے اور جمع شدہ پینلز کی حتمی فہرستیں آویزاں کی جائیگی جبکہ24 جون2018 بروز اتوار کو صبح10 بجے تا4 بجے صوبائی ہید آفس گورنمنٹ ہائی سکول پرنس روڈ کوئٹہ میں پولنگ کا انعقاد ہو گا۔