الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کے اقدامات منصفانہ الیکشن کی طرف نہیں جا رہی: پیر پگاڑا، چودھری شجاعت ، پرویزالٰہی، غوث علی شاہ
انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے بین الصوبائی تبادلے کئے جائیں، سابقہ حکومت کے بھرتی کردہ اہلکاروں کو پولنگ ڈیوٹی سے ہٹایا جائے تاکہ 2013ء کے دھاندلی شدہ الیکشن کی تاریخ دوبارہ نہ دہرائی جاسکے ساری انتظامیہ اور پولنگ سٹاف شریف خاندان کے بھرتی کردہ ہیں، صاف شفاف الیکشن کیسے ممکن ہیں، دھاندلی زدہ الیکشن سے انتشار پیدا ہو گا، ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے، ایسا الیکشن قابل قبول نہیں: صدرپاکستان مسلم لیگ کی جی ڈی اے کے رہنمائوں کے ہمراہ کانفرنس
جمعرات 21 جون 2018 20:00
(جاری ہے)
سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب کی صورتحال سندھ سے مختلف نہیں، شریفوں نے پنجاب میں دس سال حکومت کی ہے، انہوں نے اپنی پسند سے پنجاب میں افسر تعینات کیے ہوئے ہیں، عمل کچھ اور ہے زبانی کچھ اور ہے، انتظامیہ ساری شریف خاندان کی بیٹھی ہے، شریف خاندان کے ہوتے ہوئے صاف و شفاف الیکشن ممکن نہیں، شریف خاندان نے جو پالیسی بنائی ہے اس پر بات کر رہے ہیں، 2013ء کے الیکشن میں انتخابات میں دھاندلی کی گئی، اس جیسے الیکشن ہمیں قابل قبول نہیں، اس طرح کے الیکشن سے انتشار پیدا ہو گا، یہ ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے، سب سے پہلے ایک صوبے کے افسر کو دوسرے صوبے میں تعینات کیا جائے ان سب کے ہوتے ہوئے شفاف الیکشن ممکن نہیں۔
پیر صاحب پگاڑا نے کہا کہ چودھری صاحب نے ہمیں کراچی سے اسلام آباد بلایا ہے، آئندہ انتخابات کیلئے ہم تیار ہیں لیکن 2018ء کے الیکشن میں بھی پچھلے الیکشن جیسے ہوئے تو ملک کو نقصان ہو گا، 2013ء میں الیکشن کے خلاف ہم کورٹ میں گئے تھے، نیا الیکشن آ گیا ہے لیکن پرانے الیکشن کی پٹیشن کا فیصلہ ابھی تک نہیں آیا، موجودہ الیکشن کمیشن پر ہمیں بھروسہ نہیں، چھوٹے ضلعوں سے افسروں کو بڑی پوسٹوں پر نوازا جا رہا ہے، موجودہ صورتحال میں صاف اور شفاف الیکشن ہوتے ہوئے نظر نہیں آ رہے، ہم کیسے یقین کریں آئندہ الیکشن شفاف ہوں گے، 2013ء الیکشن میں پیپلزپارٹی ہار گئی تھی اور فنکشنل لیگ کی سیٹیں پیپلزپارٹی کو دی گئیں، موجودہ نگران حکومت سے شفاف الیکشن کی توقع نہیں، کچھ افسر پنجاب سے، بلوچستان اور کے پی کے سے سندھ میں لائے جائیں گے۔ سابق وزیراعلیٰ غوث علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں شکار پور کا ڈی سی اٹھا کر خیرپور میں لگا دیا گیا، الیکشن شفاف نہ ہوئے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں، اس ملک کی بقا شفاف الیکشن میں ہے جب تک بیوروکریسی میں تبدیلیاں نہیں آئیں گی تب تک الیکشن شفاف نہیں ہوں گے الیکشن سے پہلے ہم اپنے تحفظات سامنے رکھ رہے ہیں، فوج بھی اپنے ساڑھے تین لاکھ افسر شفاف الیکشن کیلئے تعینات کر رہی ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں، ہم چاہیں گے کہ ایسے سول افسر تعینات کیے جائیں جن کا سیاسی جماعتوں سے تعلق نہ ہو یہی صاف و شفاف الیکشن کی ضمانت ہے۔#مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.