عام انتخابات،الیکشن کمیشن نے ضلع راولپنڈی کی ووٹر لسٹوں کے ساتھ پولنگ سٹیشنوں اور پولنگ بوتھ کو حتمی شکل دیدی

ضلع میں قومی اسمبلی کی7حلقوں میں 31لاکھ16ہزار864مردوخواتین ووٹروںکیلئے مجموعی طور پر2574پولنگ سٹیشن اور6204پولنگ بوتھ قائم

جمعرات 21 جون 2018 20:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میںضلع راولپنڈی کی ووٹر لسٹوں کے ساتھ پولنگ سٹیشنوں اور پولنگ بوتھ کو حتمی شکل دیدی ہے جس کے تحت ضلع راولپنڈی میں قومی اسمبلی کی7حلقوں میں 31لاکھ16ہزار864مردوخواتین ووٹروںکے لئے مجموعی طور پر2574پولنگ سٹیشن اور6204پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جہاں مجموعی طور پر36235 افراد پر مشتمل عملہ اپنے فرائض انجام دے گاجن میں 1ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر،22ریٹرننگ افسران ، 44اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران ،2574پریذائڈنگ افسران ،24816اسسٹنٹ پریذائڈنگ افسران،6204پولنگ افسران اور2574نائب قاصد شامل ہیں پولنگ اسٹیشنوں میں842مردانہ 789زنانہ اور941مشترکہ پولنگ سٹیشن ہوں گے اسی طرح ضلع بھر میں مجموعی طور پرقائم کئے جانے والے 6204پولنگ بوتھ میں 3239مرادنہ2963زنانہ بوتھ شامل ہیں ضلع راولپنڈی میں رجسٹرڈ مردو خواتین ووٹروں کی الگ الگ تعداد کے مطابق آئندہ انتخابات میں 16لاکھ44ہزار613مرد، 14لاکھ72ہزار251خواتین اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گی الیکشن کمیشن کی جانب سے الگ الگ حلقوں کی سطح پر جاری تفصیلات کے مطابق حلقہ این ای57میں3لاکھ11ہزار230 مرد اور2لاکھ 79ہزار73خواتین پر مشتمل مجموعی طور پر5لاکھ303وٹروں کیلئے 49مردانہ ،51زنانہ جبکہ388اجتماعی سمیت 488مجموعی پولنگ سٹیشنوں کے لئے 1246پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے جن میں 642مردانہ اور604زنانہ ہوں گے اس طرح این اے 57راولپنڈی 1کے لئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی قمر سلطان کو ریٹرنگ افسر ، اسسٹنٹ کمشنر مری اور سینئر سبجیکٹ سپیشلٹ گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول نڑھ کہوٹہ کو اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر تعینات کیا گیا ہے حلقہ این ای58میں 3لاکھ26ہزار599 مرد اور3لاکھ 745خواتین پر مشتمل مجموعی طور پر6لاکھ27ہزار344وٹروں کیلئے 96مردانہ ،93زنانہ جبکہ299اجتماعی سمیت 488مجموعی پولنگ سٹیشنوں کے لئے 1322پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے جن میں 680مردانہ اور642زنانہ ہوں گے جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجر خان طارق خورشید خواجہ کو ریٹرنگ افسر ، اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان اور سینئر سبجیکٹ سپیشلٹ گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول بیول گوجر خان کو اسسٹنٹ ریٹرننگ افسرمقرر کیا گیا ہے حلقہ این ای59میں 1لاکھ81ہزار743 مرد اور1لاکھ62ہزار518خواتین پر مشتمل مجموعی طور پر3لاکھ44ہزار261وٹروں کیلئے 66مردانہ ،65زنانہ جبکہ159اجتماعی سمیت 290مجموعی پولنگ سٹیشنوں کے لئی702پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے جن میں 369مردانہ اور333زنانہ ہوں گے جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی شہباز اختر راجہ ریٹرنگ افسر اور اسسٹنٹ کمشنر صدر راولپنڈی و سینئر سبجیکٹ سپیشلٹ گورنمنٹ ہائر سکینڈری مسلم سکول نمبر1 سید پور روڈ راولپنڈی اسسٹنٹ ریٹرننگ افسرکے فرائض انجام دیں گے حلقہ این ای60میں1لاکھ92ہزار421 مرد اور1لاکھ67ہزار740خواتین پر مشتمل مجموعی طور پر3لاکھ60ہزار161وٹروں کیلئے 159مردانہ ،141زنانہ جبکہ35اجتماعی سمیت 335مجموعی پولنگ سٹیشنوں کے لئے 711پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے جن میں 376مردانہ اور335زنانہ ہوں گے حلقہ این اے 60راولپنڈیIVکے لئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی حسنین اظہر شاہ کو ریٹرنگ افسر ، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ راولپنڈی اور سینئر سبجیکٹ سپیشلٹ گورنمنٹ مسلم ہائر سکینڈری سکول نمبر2 سید پور روڈ راولپنڈی کو اسسٹنٹ ریٹرننگ افسرمقرر کیا گیا ہے حلقہ این ای61میں 1لاکھ94ہزار530 مرد اور3لاکھ70ہزار 745خواتین پر مشتمل مجموعی طور پر3لاکھ70ہزار204وٹروں کیلئے 153مردانہ،126زنانہ جبکہ2اجتماعی سمیت 301مجموعی پولنگ سٹیشنوں کے لئے 678پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے جن میں 350مردانہ اور328زنانہ ہوں گے حلقہ این اے 61راولپنڈیVکے لئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی اعجاز احمد بٹر کو ریٹرنگ افسر ، چیف افسر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی اور سینئر سبجیکٹ سپیشلٹ گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول لوکو شیڈ راولپنڈی کو اسسٹنٹ ریٹرننگ افسرمقرر کیا گیا ہے حلقہ این ای62راولپنڈیVIمیں 2لاکھ42ہزار867 مرد اور2لاکھ10ہزار 786خواتین پر مشتمل مجموعی طور پر4لاکھ53ہزار653وٹروں کیلئے 184مردانہ ،169زنانہ سمیت353مجموعی پولنگ سٹیشنوں کے لئے 832پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے جن میں 453مردانہ اور379زنانہ ہوں گے جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد اجمل خان راجہ ریٹرنگ افسر ، سب رجسٹرار Iسپشل جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی اور سینئر سبجیکٹ سپیشلٹ گورنمنٹ مسلم ہائر سکینڈری سکولاسلامیہ نمبر1 سید پور روڈ راولپنڈی اسسٹنٹ ریٹرننگ افسرکے فرائض انجام دیں گے حلقہ این ای63راولپنڈیVIIمیں 1لاکھ95ہزار223 مرد اور1لاکھ75ہزار715خواتین پر مشتمل مجموعی طور پر3لاکھ70ہزار 928ووٹروں کیلئے 135مردانہ ،124زنانہ جبکہ58اجتماعی سمیت 317مجموعی پولنگ سٹیشنوں کے لئی711پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے جن میں 369مردانہ اور342زنانہ ہوں گے اورایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹیکسلاسید نوید رضا بخاری ریٹرنگ افسرکے فرائض انجام دیں گے اور ان کی معاونت کے لئے اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا اور سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر2 ٹیکسلا اسسٹنٹ ریٹرننگ افسرہوںگے۔