راولپنڈی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز کے علاوہ سول سروس کے ضلعی انتظامی افسران اور سرکاری اداروں کے سربراہان کے تبادلوں کو بھی حتمی شکل دیدی گئی

جمعرات 21 جون 2018 20:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات پر شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے کمشنر راولپنڈی ڈویژن وڈپٹی کمشنرکے علاوہ ریجنل پولیس افسر(آر پی او)،سٹی پولیس افسر(سی پی او)سمیت راولپنڈی ڈویژن ،ریجن اور ضلع سے تمام اعلیٰ سول و پولیس افسران کے تبادلوں کے اگلے مرحلے میں ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز کے علاوہ سول سروس کے ضلعی انتظامی افسران اور سرکاری اداروں کے سربراہان کے تبادلوں کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے اس ضمن میں فہرستیں مرتب کر لی گئی ہیں جن پر آئندہ24گھنٹوں میں عملدرآمد کا امکان ہے اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ تبادلوں کے نتیجے میںتعینات ہونے والے نئے کمشنر ، ڈپٹی کمشنر ،آر پی او اورسی پی اوماتحت افسران کے تبادلوں کا عمل مکمل کریں گے قبل ازیںپنجاب حکومت کی جانب سے راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں اعلیٰ سول و پولیس افسران کے تبادلوں کے احکامات کے تحت کمشنر راولپنڈی ڈویژن چوہدری ندیم اسلم کی خدمات وفاق کے سپرد کر کے ان کی جگہ سیکریٹری انوائرمنٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب سیف انجم کو کمشنر راولپنڈی ڈویژن جبکہ ایڈیشنل سیکرٹر ی (آئی ایس) ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب محمد آصف طفیل کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی سیکریٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ عثمان علی کو ڈپٹی کمشنر چکوال،ایم ڈی پنجاب پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی محمد جہانزیب انور کو ڈپٹی کمشنر جہلم اورڈائریکٹر فنانس آر ڈی اے راولپنڈی فلائیٹ لیفٹنینٹ عمران قریشی کو ڈپٹی کمشنر اٹک تعینات کیا گیاہے اسی طرح آر پی او راولپنڈی فخر وصال سلطان راجہ کی خدمات بھی وفاق کے سپرد کر کے ان کی جگہ کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور فیاض احمد کو آر پی اور راولپنڈی اورنیشنل ہائی ویزاینڈ موٹر ویز پولیس پنجاب سے گریڈ 20کے احسن عباس کو افضال احمد کوثر کی جگہ نیاسی پی او راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے اسی طرح راولپنڈی ریجن میں ایس پیز سطح کے تبادلوں کے احکامات کے تحت ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی محمد بن اشرف کو کیپٹن (ر) بلال افتخارکی جگہ چیف ٹریفک افسر (سی ٹی او)راولپنڈی تعینات کر کے ایس ایس پی آپریشنز گوجرانوالہ فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) عمران یعقوب کو ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی اور محمد بن اشرف کے پیش روبلال افتخار کوبطورایڈیشنل ایس پی آپریشنز کینٹ لاہوربھجوا دیا گیا ہے اسی طرح ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا محمد عاصم کو ایڈیشنل ایس پی راول ڈویژن کی خالی آسامی پرتعینات کرنے کے ساتھ ایس ایس پی انوسٹی گیشن گوجرانوالہ ساجد حسین کھوکھر کو سید علی کی جگہ ایڈیشنل ایس پی پوٹھوہارڈویژن راولپنڈی اور سیدعلی کو بطور ایڈیشنل ایس پی آپریشنز علامہ اقبال ٹائون لاہوربھجوایا گیا ہے ایڈیشنل ایس پی آپریشنز لاہور سٹی علی رضا کو ایڈیشنل ایس پی صدر راولپنڈی کی خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ ایس پی سی آئی اے راولپنڈی ماریہ محمود کو ایس پی انوسٹی گیشن جہلم،ایس پی سی ٹی ڈی شیخو پورہ احمد معین الدین کو ایس پی انوسٹی گیشن اٹک،ایڈیشنل ایس پی ہیڈ کوارٹر راولپنڈی بہرام خان کو ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن گوجرانوالہ ،ایس ایس پی ڈپٹی کمانڈنٹ پولیس کالج سہالہ حیدر سلطان کو ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد،ایس ایس پی انوسٹی گیشن راولپنڈی امیر عبداللہ نیازی کو ایس ایس پی آپریشنز گوجرانوالہ،ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی کو تبدیل کر ڈی پی او سیالکوٹ تعینات کیا گیا ہے ۔