اسلام گڑھ: ٹریفک پولیس کی کم عمر موٹر سائیکل ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی

متعدد موٹر سائیکل ضبط، سفارشیوں کی لائنیں لگ گئیں

جمعرات 21 جون 2018 20:00

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) ٹریفک پولیس اسلام گڑھ کا کم عمر موٹر سائیکل ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی، متعدد موٹر سائیکل ضبط، سفارشیوں کی لائنیں لگ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کی انگڑائی، کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت کاروائی۔

(جاری ہے)

ٹریفک سب انسپکٹر اسلام گڑھ راجہ سہراب اختر نے ہمراہ یاسر محمود اور عاشق حسین کاروائی کرتے ہوئے متعدد کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی اور کم موٹر سائیکل سواروں کے موٹر سائیکل ضبط کرلیے۔ اس موقع پر بدوں کاغذات ڈرائیوروں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی گئی اور انہیں بھاری جرمانے بھی کیے۔

متعلقہ عنوان :