لاہور ہائیکورٹ نے انٹرنیٹ پرآن لائن ادویات کی خریدو فروخت کی تشہیر پر پابندی کیلئے درخواست پروفاقی حکومت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو نوٹس جاری کردیا

جمعرات 21 جون 2018 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے انٹرنیٹ پرآن لائن ادویات کی خریدو فروخت کی تشہیر پر پابندی کیلئے درخواست پروفاقی حکومت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے شاہد جمال تبریزی کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو فریق بنایا گیا درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ آن لائن ادویات کی خریدو فروخت کی تشہیری مہم چلا ئی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان ادویات میں 40 سے 50فیصد مضر صحت ہیںاور یہ ادویات رجسٹرد بھی نہیں ہیںجبکہ قواعد ضوابط پورے نہیں کیے گئے درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ تشہیری مہم کے لیے اجازت نہیں لی گئی اس تشہیری مہم کے ذریعے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ اس مہم میں صحت کے بارے آگاہی نہیں دی جا رہی جبکہ پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور ہیلتھ کیئر کمیشن بھی اس مہم کا نوٹس نہیں لے رہے۔ عدالت اس آن لائن ادویات کی خریدو فروخت کی تشہیری مہم پر پابندی لگانے کا حکم دے عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے آج جواب طلب کرلیا۔