لاہور: سگیاں کے علاقے میں ایک ہوٹل کی اچانک چھت گرنے سے 6 افراد زخمی

جمعرات 21 جون 2018 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) سگیاں کے علاقے میں ایک ہوٹل کی اچانک چھت گرنے سے 6 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والے تمام افراد سگیاں پل کے قریب واقعہ ایک چھوٹے سے ہوٹل میں کھانا کاکھانے کی غرض سے بیٹھے تھے کہ اچانک ہوٹل کی چھت نیچے آن گری۔ جس کے ملبے تلے تمام افراد دب کر رہ گئے تاہم حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ جہاں انہوں نے امدادی سرگرمیاں شروع کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو ملبے سے زندہ نکال دیا اور انہیں فوری طبی امداد کی فراہمی کر لئے میو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :