لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے سابق وزیر ہائوسنگ رضا علی گیلانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

جمعرات 21 جون 2018 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے سابق وزیر ہائوسنگ رضا علی گیلانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ۔

(جاری ہے)

ٹریبونل نے پی پی 184 اوکاڑہ سے رضا علی گیلانی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ ریٹرننگ افسر نے رضا علی گیلانی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے ۔ رضا علی گیلانی نے فیصلے کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کی تھی۔