لاہور ہائیکورٹ نے میانی صاحب کی456 احاطوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مرحلہ وار مسمار کرنے کا حکم دیدیا

جمعرات 21 جون 2018 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے میانی صاحب کی456 احاطوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مرحلہ وار مسمار کرنے کا حکم دیدیا عدالتی حکم پر انتظامیہ نے عمل درآمد شروع کردیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے کہا کہ سماعت کی عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کہاکہ میانی صاحب قبرستان کی اراضی پر احاطوں کو مسمار کرنے کا کام شروع کردیا گیا سرکاری وکیل نے بتایاکہ عدالتی حکم کی تعمیل کے مطابق احاطوں کی دیواریں گرائی جارہی ہیں۔

جسٹس علی اکبر قریشی نے 456احاطوں کو غیر قانونی قرار دیدیا عدالت نے تمام احاطوں کو مرحلہ وار مسمار کرنے کا حکم دیا پہلے مرحلے میں غیر آباد اور دوسرے مرحلہ مکمل غیر آباد احاطے مسمار کیے جائیں جسٹس علی اکبر قریشی نے روزانہ کی بنیاد پر احاطے مسمار کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو آج رپورٹ سمیت پیش ہونے کا حکم دیدیا۔