الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں کی تشہیر پر آنے والے اخراجات کی حد 50 لاکھ روپے مقرر کر دی

جمعرات 21 جون 2018 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں کی تشہیر پر آنے والے اخراجات کی حد 50 لاکھ روپے مقرر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تمام امیدواروں پر واضح کر دیا گیا ہے کہ اس سے زیادہ آنے والے اخراجات خواہ وہ امیدواروں کے سپورٹر ہی کیوں نہ اد ا کریں متعلقہ امیدوار کے اخراجات تصور گئے جائیں گے اور حد سے بڑھ کر اخراجات کرنے والے امیدواروں کے خلاف باقاعدہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔