بینک ڈیفالٹرہونے کا معاملہ این ای130سے عدیل غلام محی الدین کے کاغذات مستردہونے کیخلاف اپیل دائر

جمعرات 21 جون 2018 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) بینک ڈیفالٹرہونے کا معاملہ این ای130سے عدیل غلام محی الدین کے کاغذات مستردہونے کیخلاف اپیل دائر الیکشن اپیلٹ ٹریبونل نے الیکشن کمیشن، سٹیٹ بینک کو نوٹس جاری کر دئیے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ پرمشتمل الیکشن اپیلٹ ٹریبونل نے سماعت کی اپیل کنندہ کی جانب سے احسن بھون ایڈووکیٹ پیش ہوئے درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ ریٹرننگ افسرنے بنک ڈیفالٹر کے الزام میں کاغذات مسترد کیے، درخواست گزار کسی کمپنی میں اتنا شیئر ہولڈر نہیں کہ بینک ڈیفالٹرکے زمرے میں آئے لہٰذا الیکشن اپلیٹ ٹریبونل ریٹرننگ افسرکے اقدام کو کالعدم قرار دے الیکشن کمیشن کی جانب سے لیگل ایڈوائزرعمران عارف راجہ پیش ہوئے الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ این اے 130سے امیدوار عدیل غلام محی الدین کے کاغذات حقائق چھپانے اور ڈیفالٹر ہونے کی بنیاد پر مسترد کیے گئے اپیلٹ ٹربیونل نے دائر اپیل سماعت کے لیے منطور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے تحریری ریکارڈ آج طلب کرلیا۔