بہاولپور :صحرائے چولستان میں بارشیں ، ٹوبے اور ڈائر پانی سے بھر گئے

ہر طرف ہریالی ہی ہریالی ،چولستانیوں کے مرجھائے ہوئے چہرے کھل اٹھے چولستان میں ہرطرف خوشی کے شادیانے بجنے اور لوک گیتوں کی آوزیں گوجنے لگی

جمعرات 21 جون 2018 20:00

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) صحرائے چولستان میں ہونے والی حالیہ بارشوںکی وجہ سے ٹوبے اور ڈاہر پانی سے بھر گئے ہر طرف ہریالی ہی ہریالی ،چولستانیوں کے مرجھائے ہوئے چہرے کھل اٹھے چولستان میں ہرطرف خوشی کے شادیانے بجنے اور لوک گیتوں کی آوزیں گوجنے لگی،تفصیل کے مطابق چولستان میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے باعث جہاں خشک سالی کے امکا نات ختم ہوئے وہاں ان بارشوں کی وجہ سے چولستان میں بسنے والے لاکھوں چولستانیوں اور ان کے جانوروں کو پانی اور چارہ میسر ہو گا۔

(جاری ہے)

چولستان کے علاقہ چنن پیر،نسو والا،لاکھن،ڈھوری،بھالا،بھلوٹہ،بجنوٹ،،ڈیرواوڑ،ممووالی،موج گڑھ ،نور سر ،جام گڑھ،مٹاں والی و دیگر علاقوں میں گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں کے باعث چولستان میں زندگی لوٹ آئی جہاں جہاں بارشیں ہوئی ان علاقوں کے ٹوبوں میں ایک سے ڈیڑھ ماہ کا پانی جمع ہو گیا ہے ذرائع کے مطابق بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے چولستان کے 1100 ٹوبے پانی سے خالی ہو گئے تھے اور چولستان کو بدترین خشک سالی کا سامنا تھا جس ی وجہ سے چولستان میںبسنے والے 90 فیصد چولستانی اپنے لاکھوں جانوروں سمیت نقل مکالی کرکے آبادیوں میں منتقل ہو گئے تھے حالیہ بارشوں کے بعد یہ چولستانی واپس ٹوبوں کی طرف رخ کرنے لگے ہیں

متعلقہ عنوان :