پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل اورپی ایس پی رہنما وسیم آفتاب کے کاغذات نامزدگی مسترد ، الیکشن کمیشن کو 25 جون تک جوابات جمع کرانے کا حکم

جمعرات 21 جون 2018 20:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) سندھ ہائی کورٹ الیکشن ٹریبونل نے پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل اورپی ایس پی رہنما وسیم آفتاب کے کاغذات نامزدگی مسترد کے جانے پر الیکشن کمیشن کو 25 جون تک جوابات جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل اورپی ایس پی رہنما وسیم آفتابٹریبونل کے روبرو پیش ہوئے۔اس موقع پر ٹریبونل نے درخواست گزاروں کا بتایا کک الیکشن کمیشن کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات کے جوابات تاحال نہیں جمع کرائے جاسکے۔ٹربیونل نے وسیم آفتاب کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات پر25جون تک الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا ہے۔