کوئٹہ:مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، ایک شخص قتل، ایک زخمی

جمعرات 21 جون 2018 20:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص قتل جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں نیلغ کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص دلوش کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے اسی طرح کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شاہنواز زخمی ہوگیا حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لاش اور زخمی کو ہسپتال کردیا گیا لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے ۔