جے ڈی اے کے پلیٹ فارم سے سندھ میں کرپشن کے با دشاہوں کو شکست دے کر حقیقی نمائندوں کو ایوان میں لائیں گے، چیئرمین نیشنل پیپلز پارٹی

جمعرات 21 جون 2018 20:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) نیشنل پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے رہنماء رئیس غلام مرتضیٰ خان جتوئی اور صوبہ سندھ کے این پی پی کے صدر ڈاکٹر ابراہیم جتوئی نے کہا ہے کہ جے ڈی اے کے پلیٹ فارم سے سندھ میں کرپشن کے با دشاہوں کو شکست دے کر حقیقی نمائندوں کو ایوان میں لائیں گے تاکہ صوبے اور عوام کی تقدیر کو بدل سکیں یہ بات انہوں نے گزشتہ روز نیشنل پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر نورالحق یو سفزئی سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہی انہوں ںے کہا ہے کہ نیشنل پیپلز پارٹی نے صوبہ سندھ اور عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کو یقینی بنانے اور زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں اپنے امیدواروں کو اتارنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ جی ڈی اے کے پلیٹ فارم سے عوام کے حقیقی نمائندے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور یہ نمائندے عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہو کر سندھ میں کرپشن مافیا اور کرپشن کے با دشاہوں کو شکست دے کر حقیقی عوامی نمائندوں کو ایوان میں بھیجیں گے تا کہ عوام کے دیرینہ مسائل حل ہو سکے انہوں نے کہا ہے کہ سندھ میں گزشتہ کئی سالوں سے اقتدار پر براجمان رہنے والوںنے کرپشن اور ذاتی مفادات کے علاوہ کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے آج سندھ پاکستان کے دیگر صوبوں سے بہت پیچھے ہیں جس میں صحت کی سہولیات ، تعلیم ، پینے کے صاف پانی، روڈز اورسیوریج سسٹم کے علاوہ صفائی کا ناقص نظام بھی سندھ کے عوام کے لئے اذیت کا باعث بنا ہوا ہے ہم جی ڈی اے کے پلیٹ فارم سے کامیابی حاصل کر کے ان حقیقی مسائل کو حل یقینی بنائیں گے۔