Live Updates

عمران خان کے این اے 243 سے کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراضات کا تحریری فیصلہ جاری

جمعرات 21 جون 2018 20:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) ریٹرننگ افسر نے عمران خان کے این اے 243 سے کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراضات کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ عمران خان کے این اے 243 سے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی سماعت ہوئی۔ عمران خان کے خلاف اعتراضات جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوارعبدالوہاب بلوچ اور محمد جاوید خان نے ریٹرننگ افسر کو جمع کرائے تھے، جس پر دونوں فریقین کے وکلاء کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ افسر نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

(جاری ہے)

این اے 243 سے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے تحریری فیصلے کی کاپی منظر عام پر آگئی ہے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف دو امیدواروں کی جانب سے اعتراضات داخل کئے گئے تاہم اعتراض کنندہ عمران احمد خان نیازی کے خلاف ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکے اور ناہی عمران خان کی سیتا وائٹ سے اولاد سے متعلق کوئی مصدقہ دستاویزات پیش کی گئی۔واضح رہے کہ این اے 243 کا حلقہ پی آئی بی کالونی اور گلشن اقبال کے مختلف بلاکس کے ساتھ ساتھ ملحقہ علاقوں پر محیط ہے۔#
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات