سجاول ضلع بھرمیں جانوروں میں بیماریوں سے اموات کا سلسلہ جاری

محکمہ لائیواسٹاک میں بدعنوانی اور لاغرضی کی وجہ سے مویشیوں کو طبی امداد نہیں دی جارہی

جمعرات 21 جون 2018 20:00

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) سجاول ضلع بھرمیں جانوروں میں بیماریوں سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف علاقوں میں مویشیوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں ، تاہم محکمہ لائیواسٹاک میں بدعنوانی اور لاغرضی کی وجہ سے مویشیوں کو طبی امداد نہیں دی جارہی ہے اور مویشی مالکان کو مسلسل لاکھوں روپے کا نقصان ہورہاہے ، اعلیٰ سطحی شکایات کے باوجود نااھل عملے کے خلاف کوئی کاروائی تک نہ ہوسکی ہے سجاول ضلع سے تعلق رکھنے والے سابق حکومت کے لائیواسٹاک وزیرکی جانب سے علاقے میں مویشیوں کی صحت کے لئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے گئے ،بلکہ لائیواسٹاک وزیر کا سیاسی سرگرمیوں کے لئے کیمپ آفس قائم کرکے لائیواسٹاک کا سامان اور عملہ تعینات کردیاگیا، مویشیوں مالکان کاکہناہے کہ علاقے میں پہلے ادویات اور ویکسین کی معمولی مقدار فراھم کی جاتی تھی تاہم وہ بھی بند کردی گئی جس سے مویشیوں میں بیماریوں سے اموات ہوئیں ہیں، لائیواسٹاک ، فشریزاور پولٹری کے شعبوں میں سجاول ضلع کے نام پر کروڑوں روپے کے فنڈز ہڑپ کردئے گئے ،جن کی تحقیقات کرائی جائے جبکہ مذکورہ محکموں میں سجاول ضلع کے لئے آنے والی اسامیوں کو بھی نامعلوم طریقے سے پر کردیاگیاہے، دفاترکی تعمیراور مرمت کے نام پر بھی بڑے پیمانے پر غبن کی اطلاعات ہیں ، جبکہ ادویات اور لوکل پرچیزکے نام پرمبینہ طورپر جعلی بل بناکررقم ہڑپ کی گئی ہے ، مویشی مالکان کا کہناہے کہ سجاول میں لائیواسٹاک کا ضلعی دفترقائم کرنے کے بجائے ایک ڈسپنسری میں صرف لائیواسٹاک اسسٹنٹ کو کرتادھرتاکردیاگیاجو اسپتال میں آنے والے مویشی مالکان سے کھلے عام پیسے بٹورنے میں مصروف ہے اور عملے کی نااھلی کی وجہ سے کئی جانور ھلاک ہوچکے ہیں ایسی شکایات کے باوجود نہ تو اس کے خلاف کاروائی کی گئی اور نہ ہی مویشی مالکان کو کوئی معاوضہ ادا کیاگیاہے ، جبکہ کئی پروجیکٹ بھی کاغذی خانہ پری کے تحت چلائے جارہے ہیں علاقے میں مویشیوں میں بیماریوں سے دودہ اور گوشت کی صلاحیت انتہائی متاثرہے ، سجاول ضلع سے روزانہ کی بنیاد پر دودھ اور گوشت کے لئے جانوربڑی تعداد میں کراچی روانہ کیاجاتاہے جس میں واضع طورپر کمی آئی ہے ، بیماریوں میں مبتلالاغراور کمزور مویشیوں کو مالکان بیچنے پر مجبورہیں ، بیمارجانوروں کا گوشت فروخت ہونے سے بھی علاقے میں لوگ یہ گوشت کھاکر بیمارہورہے ہیں ،مقامی شہریوں نے عنان حکومت سے اپیل کی ہے کہ فوری طورپر علاقے میں بیمارجانوروں کے علاج کے لئے انتطامات کئے جائیں اور نااھل عملے کے خلاف کاروائی کرکے مرنے والے جانوروں کا معاوضہ مویشی مالکان کو اداکیاجائے ، سجاول ضلع میں لائیواسٹاک ، فشریز، اور پولٹری کے فنڈز کی تحقیقات کرائی جائے ۔

#

متعلقہ عنوان :