سجاول اور قریبی علاقوں میں بجلی کا بدترین بحران پیداہوگیا

حیسکو عملے کی نااھلی اور خودغرضی سے مصنوعی بحران میں شہرکے متعدد ٹرانسفارمرس کو خراب قراردیکرڈیڑھ ھفتے سے بند کردیاگیا

جمعرات 21 جون 2018 20:00

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) سجاول اور قریبی علاقوں میں بجلی کا بدترین بحران پیداہوگیاہے جبکہ حیسکو عملے کی نااھلی اور خودغرضی سے مصنوعی بحران میں شہرکے متعدد ٹرانسفارمرس کو خراب قراردیکرڈیڑھ ھفتے سے بند کردیاگیاہے جن کی مرمت کی کوشش بھی نہیں کی گئی ہے اور عید کے دوران بھی شہرکے مرکزی علاقوں میں بجلی بندرہی جبکہ پانی کی فراہمی معطل ہے ،صارفین کاکہناہے کہ حیسکوعملے نے ٹرانسفارمر کی درستگی کے لئے لاکھوںروپے طلب کرلئے ہیں جن کی ادائیگی نہ ہونے پر ٹرانسفارمرکی مرمت کے بجائے تاریں کاٹ کر چھوڑدیاگیاہے ، شہرکے مرکزی علاقے میں بجلی کی عدم فراہمی سے گھریلوصارفین شدیدمتاثرہیں ، اعلیٰ سطحی شکایات کے باوجود بھی بجلی کی فراہمی بندہے ، اس ضمن میں مقامی انتظامیہ بھی لاچارہے جبکہ الیکشن میں امیدوار بھی اس مشکل گھڑی میں شہریوں کو رلیف دلانے میں ناکام رہے ہیں ، مذکورہ علاقوں کے علاوہ بھی علاقے میں اضافی بجلی لوڈ شیڈنگ اور آنکھ مچولی سے شہریوں کے لاکھوں روپے کی بجلی کے آلات ناکارہ ہوکررہ گئے ہیں بجلی فراہمی درست نہ ہونے سے کاروباربھی معطل ہے ، جبکہ شدید گرمی کی وجہ سے بیماروں ، خواتین اور بچوں کو شدید پریشانی کا سامنہ ہے ، ادھررات کے اوقات میں بجلی کی عدم فراہمی سے علاقے میں مجرمانہ سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیاہے ،مقامی شہریوں نے فوری طورپرحیسکوعملے سے بازپرس اور علاقے میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :