بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ سنی لیونی کا انوکھا ڈانس شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا

جمعرات 21 جون 2018 20:00

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) بولی وڈ اداکارہ سنی لیونی اپنی فلموں میں تو خاصے بولڈ کرداروں میں نظر آتی ہیں، تاہم ذاتی زندگی میں وہ اس سے بالکل برعکس ہیں۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی اداکارہ کے انوکھے ڈانس کی ایک ویڈیو شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔اس ویڈیو میں سنی لیونی اداکار اجے دیوگن کے ایک اشتہار کے گانے پر رقص کرتی نظر آئیں۔

سنی لیونی کی یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، جو یقینا مداحوں کو خوب پسند آرہی ہوگی۔خیال رہے کہ اجے دیوگن اور سنی لیونی نے آج تک ایک ساتھ کام نہیں کیا، تاہم 2017 میں ریلیز ہوئی اجے دیوگن کی فلم بادشاہو میں سنی لیونی ایک گانے کے لیے جلوہ گر ہوئیں تھی، جس میں ان کے ہمراہ عمران ہاشمی نظر آئے تھے۔

(جاری ہے)

سنی لیونی نے گزشتہ سال ریلیز ہوئی کامیاب فلم رئیس میں بھی ایک آئٹم سانگ کیا تھا، جس میں شاہ رخ خان ان کے ساتھ موجود تھے۔

یاد رہے کہ سنی لیونی نے کچھ عرصہ قبل اپنیانسٹاگرام اکانٹ پر ایک اور مزاحیہ ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں وہ اپنے دوست سے میٹھا بدلہ لیتی نظر آئیں تھی۔سنی لیونی سیٹ پر موجود اسکرپٹ پڑھ رہی تھیں، جب ان کے دوست نے انہیں نکلی سانپ سے ڈرایا تھا، جس کے بعد اداکارہ نے اپنے دوست کے منہ پر کیک مل دیا تھا۔۔