انٹرنیشنل نیوز**

یورپ میں داعش کے حملوں میں دوگنا اضافہ ہواہے ، یورپ پولیس ایجنسی کا دعویٰ داعش نے 2017 میں یورپ کے اندر 33 حملوں کیے جس کے نتیجے میں 62 شہری اپنی جان سے گئے جبکہ سیکیورٹی اداروں نے 10 حملوں کو ناکام یا ناکارہ بنایا،رپورٹ

جمعرات 21 جون 2018 20:00

ہیگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) یورپ کی پولیس ایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ برس یورپ میں دہشت گرد تنظیم داعش نے کل 33 حملے کیے جبکہ سال 2016 میں حملوں کی تعداد 13 ریکارڈ کی گئی۔ یورو پول کی جانب سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ کے مطابق داعش نے 2017 میں یورپ کے اندر 33 حملوں کیے جس کے نتیجے میں 62 شہری اپنی جان سے گئے جبکہ سیکیورٹی اداروں نے 10 حملوں کو ناکام یا ناکارہ بنایا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ سال 2016 میں دہشت گردوں نے کل 13 حملے کیے اور 135 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ یورپ میں 2017 کے عرصے میں کیے گئے تمام حملوں میں یورپی نواجون شامل تھے جہنوں نے عسکری تربیت کے لیے کبھی بیرون ملک کا سفر نہیں کیا۔واضح رہے کہ ناروے ، جرمنی اور فرانس میں مسلمانوں کی جانب سے داعش کے خلاف مظاہرے وفقے وفقے سے جاری ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ داعش نے اسلام کو ہائی جیک کرکے نفرت اور تشدد کو فروغ دیا ہے۔اس سے قبل جرمنی کی سینٹرل کونسل آف مسلمز کی چیئرمین ایمن مازیک کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں اور قاتلوں نے اسلام کو نفرت اور برائی کی دلدل میں دھکیل کر مسلمانوں کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کو مشکل میں مبتلا کردیا ہے۔۔