خضدار میں ٹریفک حادثہ، ماں بیٹا جاں بحق ،دو افراد زخمی

جمعرات 21 جون 2018 19:50

وڈھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) وہیر کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جانیوالی ٹوڈی کار ٹائر برسٹ ہونے سے الٹ گئی ،خواتین سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں خضدار منتقل کردیا گیا ،حادثے کے بعد کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غیلزئی نے ڈی ایچ کیو کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی تفصیلات کے مطابق کراچی سے کوئٹہ جانیوالی ٹو ڈی کار وہیر پمپ کے مقام پر ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ الٹ گئی ،جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹا مسماة (ح) زوجہ عبدالماجد ،عبدالحامد ولد عبدالماجد موقع پر جاں بحق جبکہ حادثے میں عبدالماجد ولد سیف الرحمن اور مسماة(ع) بنت عبدالماجد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو حادثے کے فوری بعد مقامی افراد نے خضدار منتقل کردیا گیا۔