قلعہ سیف اللہ کے عوام 25جولائی کو جماعت اسلامی کو ووٹ دیکر علاقے میں ترقی وخوشحالی کے نئے سفر کا آغازکریگی ،عبدالحمید منصوری

جمعرات 21 جون 2018 19:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ومتحد ہ مجلس عمل کے رہنما پی بی 3قلعہ سیف اللہ سے امیدوارمولانا عبدالحمید منصوری نے کہا کہ ضلع قلعہ سیف اللہ کے عوام 25جولائی کو جماعت اسلامی کو ووٹ دیکر علاقے میں ترقی وخوشحالی کے نئے سفر کا آغازکریگی قلعہ سیف اللہ کے عوام اسلام سے محبت کرنے والے ہیں اور قلعہ سیف اللہ میں دینی ووٹرزکی تعداد دیگر اضلاع سے زیادہ ہیں انشاء اللہ اس بار دینی ووٹرزکے ذریعے جماعت اسلامی کامیاب ہوگی اور علاقے کے عوام کے دیرینہ مسائل حل ہوگی عوام الناس نوجوان مخلص امیدوارکا ساتھ دیں تاکہ مسائل وپریشانیوں سے نجات ملیں ۔

علاقے کے علمائے کرام ،نوجوانوں اور عوام الناس نے بھر پور اندازمیں ووٹ دینے کا وعدہ کیا ہے کامیابی کے بعد انشاء اللہ ترقی وخوشحالی اور روزگاری کی فراہمی کے حوالے سے علاقے کی تقدیر بدل دیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف مقامات پر وفود وکارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر علمائے کرام ودینی مدارس کے طلبہ کیساتھ امیر جماعت اسلامی ضلع قلعہ سیف اللہ حاجی عبداللہ خان ودیگر ذمہ داران بھی تھے انہوں نے خطاب میں کہا کہ جماعت اسلامی کی خدمات ہر علاقے میں حکومت میں نہ ہونے کے باوجود بہت زیادہ ہیں ہماراجو بھی فرد حکومت میں آیا انہوں نے ذاتی جائیدادوذاتی ترقی کے بجائے قومی اجتماعی ترقی پر توجہ دیکر ترقی وخوشحالی کے نئے ریکارڈ بنادیے انشاء اللہ قلعہ سیف اللہ میں بھی ترقی وخوشحالی کے نئے ریکارڈ بنائیں گے عوام الناس ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے امیدوار کی اہلیت سیاسی تعلق وخدمات کو ضرورمدنظر رکھیں تاکہ لمحوں کی خطاء کرکے عوام کو مسائل ومشکلات کے دلدل میں نہ دکھیلیں ۔

قلعہ سیف اللہ کے عوام نے اس بار تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے جماعت اسلامی کا امیدوار کامیاب ہوکر علاقے میں بلاتفریق ترقی وخوشحالی ،روزگارکی فراہمی وترقیاتی کاموں وبہترین خدمات سرانجام دیں گے ہم جہاں بھی گیے ہیں عوام الناس کا ہم سے ہی توقعات ہیں اور امیدہے کہ 25جولائی کو پی بی 3قلعہ سیف اللہ میں جماعت اسلامی ودینی جماعتوں کو کامیابی ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :