جعفرآباد پر حکمرانی کرنے والوں نے عوام کے مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ کر دیا ہے، انجینئر عبدالمجیدبادینی

جمعرات 21 جون 2018 19:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) جماعت اسلامی کے رہنما ومتحد ہ مجلس عمل پی بی 13 ڈیرہ اللہ یار انجینئر عبدالمجیدبادینی نے کہا کہ کئی دہائیوں سے جعفرآباد پر حکمرانی کرنے والوں نے عوام کے مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ کر دیا ہے ڈیرہ اللہ یار جعفرآباد کے عوام پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں تعلیمیافتہ نوجوان بے روزگار،صحت وتعلیم کے ادارے تباہ ہوئے ہیں عوام کو دووقت کی روٹی میسر نہیں ۔

ان حالات میں اگر عوام نے الیکشن میں نیک وخدمت گار لوگوں کو منتخب نہیں کیا تو پھر حالات مزید خراب ہوں گے اور عوام کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوگا دینی ووٹرزمتحد ہوکر اپنے نمائندوں کو کامیاب کریں عوام کی توقعات دینی قیادت سے ہے ہم انشاء اللہ عوام کو مایوس نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر میں متحدہ مجلس عمل کے صوبائی سینئرنائب صدر مولانا عبدالحق ہاشمی ،جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کہی انہوں نے کہا کہ ضلع ڈیرہ اللہ کے عوام نے فیصلہ کیا ہے اس بار دیانت دار لوگوںکوووٹ دیں گے تاکہ مسائل سے نجات ملیں اور غافل وکرپٹ حکمرانوں سے نجات ملیں متحدہ مجلس عمل عوام کو کرپٹ مافیا سے نجات دلائیگی جب تک کرپشن ختم نہیں ہوگی عوام کے مسائل کم ہونے کے بجائے اضافہ ہوگا منتخب ہوکر ڈیرہ اللہ یار کے عوام کے دیرینہ مسائل حل کرونگا نوجوانوں کو روزگار وتعلیم کے مواقع میسر کرونگا انشاء اللہ علاقے کے عوام تاریخی مثبت تبدیلی اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے اسمبلی میں دولت کے بل بوتے پرصرف وڈیرے کرپٹ سرمایہ دار نہیں بلکہ عوامی قوت وتائید سے دیانت دار تعلیمیافتہ نوجوان بھی جائیں گے جو حقیقی طور پر عوام کے مسائل سے واقف اور ان کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

جماعت اسلامی کے افراد جب بھی اور جہاں بھی کامیاب ہوئے ہیں ترقی وخوشحالی اور خدمات کے نئے ریکارڈ قائم کیے اور ذات کے بجائے عوام کی ترقی وخوشحالی پرتوجہ دی ہیں ہم انشاء اللہ عوام کوسبزباغ نہیں دکھائیں گے بلکہ حقیقی طور پر دیانت واخلاص سے عوام کی خدمت کریں گے ۔