ملکی مفاد ہمیشہ سے ہماری اولین ترجیح رہی ہے ،ْعبد القادر بلوچ

مسلم لیگ ہی ملک کو سنگین بحرانوں سے نکال کر ترقی و خوشحالی کے راہ پر گامزن کرسکتی ہے صوبائی صدر جنرل ریٹائرڈ مسلم لیگ (ن )

جمعرات 21 جون 2018 19:50

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) مسلم لیگ (ن )کے صوبائی صدر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے کہاہے کہ ملکی مفاد ہمیشہ سے ہماری اولین ترجیح رہی ہے،مسلم لیگ ہی ملک کو سنگین بحرانوں سے نکال کر ترقی و خوشحالی کے راہ پر گامزن کرسکتی ہے ہمارے پاس ترقی کا وڑن ہے ملک میں بجلی کے بحران پر قابو پانا اور ملکی معیشت کو پروان چڑھانے کا سہرا مسلم لیگ (ن) کو جاتاہے۔

پاک فوج ملکی سرحدوں کی نگہبان ہے پاک فوج کے قربانیوں سے انکار ممکن نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشکی میں انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر کارکنوں اور حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر حامیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔عبدالقادر بلوچ نے کہاکہ انتخابات میں حصہ لینے کا مقصد زاتی نمود و نمائش نہیں بلکہ عوام اور اپنے علاقے کے لیے خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر میدان میں نکلے ہیں۔

(جاری ہے)

نوشکی کے عوام سے خون کا رشتہ ہے۔سابق نمائندوں کو عوام 1973 سے آزما چکے ہیں اس دفعہ عوام مجھے بھی موقع دیں تاکہ ان کے لیے سیاسی زندگی کے آخری پانچ سالوں میں خدمت کر سکوں۔نوشکی چاغی میں کام کرنے کی کافی گنجائش موجود ہے۔دنیا کے وسائل کا بہت بڑا خزانہ یہاں کے زمین میں موجود ہے ان وسائل کو بہتر انداز میں استعمال میں لاکر یہاں کے عوام کی معیار زندگی بدلی جاسکتی ہے ایٹمی دھماکوں کا اعزاز بھی حلقے کو حاصل ہے جبکہ پاک افغان اور پاک ایران قومی سرحدوں کی وجہ سے اس حلقہ کو پاکستان اور دنیا میں اہم مقام حاصل ہے۔

ہم کسی کی مخالفت نہیں کرتے مگر سابق نمائندے عوام کی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں لاسکے ہیں۔کرپشن یا کمیشن کے لیے سیاست یا انتخابات میں حصہ نہیں لے رہا بلکہ عوامی خدمت اولین ترجیح رہی ہے اللہ پاک نے عزت شہرت اور ہر چیز سے نوازا ہے حلقہ این اے 268 سے بڑے بڑے سرداروں سے مقابلہ ہے 1973 سے منتخب ہونے والے نمائندوں کی کارکردگی اور میری پانچ سالہ کارکردگی کو خاران واشک اور پنجگور میں دیکھا جائے تو ہمارے پانچ سالہ خدمات اور کام ان سے زیادہ ہونگے نوشکی اور چاغی کے عوام باشعور اور سیاسی سمجھ بوجھ رکھنے ہیں ان اضلاع کے عوام کو پیغام ہے کہ اس دفعہ مجھے موقع دیں ان کے توقعات اور معیار زندگی کو بلند کرنے میں اپنے تمام صلاحیتیں بروئے کار لاونگا