ہماری جدوجہد بلوچستان کوخوشحال بنانا ہے ،ْ آغا محمد عمر بنگلزئی

مختصر وقت میں بلوچستان کی پسماندگی دور کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ،صوبائی وزیر قانون

جمعرات 21 جون 2018 19:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور سپورٹس کلچر ٹورا زم آغا محمد عمر بنگلزئی نے کہاہے کہ ہماری جدوجہد بلوچستان کوخوشحال بنانا ہے مختصر وقت میں بلوچستان کی پسماندگی دور کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے محکمہ قانون کی طرف سے بریفنگ لیتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر سیکریٹری قانون ڈاکٹر شعیب احمد گولہ ایڈیشنل سیکریٹری قانون شوکت علی کے علاوہ محکمہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ایڈیشنل سیکریٹری قانون مشتاق حسین نے صوبائی وزیر کومحکمہ قانون کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی اور محکمہ کے مسائل کے بارے میں بھی آگاہ کیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم مختصر مدت کے لئے آئے ہیں اور اس مختصر وقت میں ہماری جتنی بھی کوشش ہوگی صوبے کے مسائل حل کریں ہمارا تعلق ایک پسماندہ صوبے سے ہے ہمارے پاس وقت کم اور مقابلہ سخت ہے لہٰذا ہمیں ایک صف میں ہونا چاہیئے محکمہ کے مسائل زیادہ ہیں ہماری کوشش ہوگی کہ ان مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمارے اوپر کسی بھی قسم کاکوئی بھی دباؤ نہیں کہ کوئی سفارش کریں اس صوبے کی خدمت کے لئے ہمیں چنا گیا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ اس اپنے صوبے کے لئے کچھ نہ کچھ کر سکیں ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں صوبائی وزیر نے آج انتہائی مصروف دن گزارا مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معزز افراد نے صوبائی وزیر سے ملاقاتیں کیں اور انہیں صوبائی وزیر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ۔