Live Updates

پوری قوم کرپٹ سیاستدانوں سے نجات کا تہیہ کر چکی ،پی ٹی آئی پورے ملک سے کلین سویپ کریگی ‘یاسمین راشد

ْاین اے 125سے نامزد امیدوار یاسمین راشد کی جانب سے کارکنو ں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام

جمعرات 21 جون 2018 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما و این اے 125سے نامزد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے مقامی ہوٹل میں این اے 125 کارکنو ں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا ۔ اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی پورے ملک سے کلین سویپ کرے گی ،پوری قوم کرپٹ سیاست دانوں سے نجات کا تہیہ کر چکی ہے ، این اے 125سے پی ٹی آئی بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرے گی ۔

انہوںنے کہاکہ اپنے ورکرزکے بنا کچھ نہیںمیں اس جماعت میں آٹھ سال پہلے آئی تھی، مجھے پچھلے الیکشن میں پی ٹی آئی نے اس حلقے میںبھیجا مجھے عمران خان نے کہا کہ ہم آپ کو نواز شریف کے حلقہ سے الیکشن لڑانا چاہتے ہے میں نے کہا کہ آپ کو کوئی قربانی کا بکرا نہیں ملا جو بکری ڈھونڈ لی آج ن لیگ کے پاس اس حلقہ میں الیکشن کے لیے امیدوار نہیں ملامیرا سب سے اچھا فیصلہ پی ٹی آئی جوائن کرنا ہے اس حلقہ کو ن لیگ کا گڑھ کہا جاتا تھا لیکن اب یہ گڑھ نہیں رہا عمران خان پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں اور وہ پاکستان کے لیے ہی سوچتے ہیںانصاف پروفیشنل فورم نے پارٹی کے لیے بہت محنت کی ہے میری خوش قسمتی ہے کہ زبیر نیازی اور چوہدری اصغر میرے ساتھ الیکشن لڑ رہے ہیںپچھلی بار بھلی بٹ میرے حلقہ سے الیکشن لڑے تھے اللہ ان کی مغفرت فرمائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ میرا مقابلہ خلائی مخلوق سے ہے ہم آپ کے سامنے ہیں زمین پر ہیں ہم نواز شریف کی خلائی مخلوق کے انتظار میں ہیں کہ وہ ہم سے مقابلے کے لیے اپنی ٹیم میدان میں اتاریں، اس موقع پر میاں محمود الرشید نے کہا کہ 25جولائی کا سورج پی ٹی آئی کی فتح کے ساتھ طلوع ہوگا ، (ن) لیگ پی ٹی آئی کا سیاسی میدان میں مقابلہ کرنے سے ڈر رہی ہے ، ابھی تک حلقہ میں صرف پی ٹی آئی ہی نظر آ رہی ہے ، (ن)لیگ کے کارکنان بھی مایوس ہو چکے ہے ، شریف برادران کو اپنی کرپشن کے ایک ایک پیسے کا حساب دینا ہو گا ، تحریک انصاف بھرپور سیاسی کیمپین چلا رہی ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات