الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کے اقدامات منصفانہ الیکشن کی طرف نہیں جا رہے ،انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے بین الصوبائی تبادلے کئے جائیں،2013ء کے دھاندلی شدہ الیکشن کی تاریخ دوبارہ دہرانے سے بچنے کے لئے سابقہ حکومت کے بھرتی کردہ اہلکاروں کو پولنگ ڈیوٹی سے ہٹایا جائے ،ساری انتظامیہ اور پولنگ سٹاف شریف خاندان کے بھرتی کردہ ہیں، صاف شفاف الیکشن کیسے ممکن ہیں، دھاندلی زدہ الیکشن سے انتشار پیدا ہو گا، ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے، ایسا الیکشن قابل قبول نہیں، صدرمسلم لیگ(ق) چودھری شجاعت کی پرویزالٰہی اورجی ڈی اے کے رہنمائوںپیر پگاڑا اورغوث علی شاہ
کے ہمراہ کانفرنس
جمعرات 21 جون 2018 19:50
(جاری ہے)
سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب کی صورتحال سندھ سے مختلف نہیں، شریفوں نے پنجاب میں دس سال حکومت کی ہے، انہوں نے اپنی پسند سے پنجاب میں افسر تعینات کیے ہوئے ہیں، عمل کچھ اور ہے زبانی کچھ اور ہے، انتظامیہ ساری شریف خاندان کی بیٹھی ہے، شریف خاندان کے ہوتے ہوئے صاف و شفاف الیکشن ممکن نہیں، شریف خاندان نے جو پالیسی بنائی ہے اس پر بات کر رہے ہیں، 2013ء کے الیکشن میں انتخابات میں دھاندلی کی گئی، اس جیسے الیکشن ہمیں قابل قبول نہیں، اس طرح کے الیکشن سے انتشار پیدا ہو گا، یہ ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے، سب سے پہلے ایک صوبے کے افسر کو دوسرے صوبے میں تعینات کیا جائے ان سب کے ہوتے ہوئے شفاف الیکشن ممکن نہیں۔
پیر صاحب پگاڑا نے کہا کہ چودھری صاحب نے ہمیں کراچی سے اسلام آباد بلایا ہے، آئندہ انتخابات کیلئے ہم تیار ہیں لیکن 2018ء کے الیکشن میں بھی پچھلے الیکشن جیسے ہوئے تو ملک کو نقصان ہو گا، 2013ء میں الیکشن کے خلاف ہم کورٹ میں گئے تھے، نیا الیکشن آ گیا ہے لیکن پرانے الیکشن کی پٹیشن کا فیصلہ ابھی تک نہیں آیا، موجودہ الیکشن کمیشن پر ہمیں بھروسہ نہیں، چھوٹے ضلعوں سے افسروں کو بڑی پوسٹوں پر نوازا جا رہا ہے، موجودہ صورتحال میں صاف اور شفاف الیکشن ہوتے ہوئے نظر نہیں آ رہے، ہم کیسے یقین کریں آئندہ الیکشن شفاف ہوں گے، 2013ء الیکشن میں پیپلزپارٹی ہار گئی تھی اور فنکشنل لیگ کی سیٹیں پیپلزپارٹی کو دی گئیں، موجودہ نگران حکومت سے شفاف الیکشن کی توقع نہیں، کچھ افسر پنجاب سے، بلوچستان اور کے پی کے سے سندھ میں لائے جائیں گے۔ سابق وزیراعلیٰ غوث علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں شکار پور کا ڈی سی اٹھا کر خیرپور میں لگا دیا گیا، الیکشن شفاف نہ ہوئے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں، اس ملک کی بقا شفاف الیکشن میں ہے جب تک بیوروکریسی میں تبدیلیاں نہیں آئیں گی تب تک الیکشن شفاف نہیں ہوں گے الیکشن سے پہلے ہم اپنے تحفظات سامنے رکھ رہے ہیں، فوج بھی اپنے ساڑھے تین لاکھ افسر شفاف الیکشن کیلئے تعینات کر رہی ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں، ہم چاہیں گے کہ ایسے سول افسر تعینات کیے جائیں جن کا سیاسی جماعتوں سے تعلق نہ ہو یہی صاف و شفاف الیکشن کی ضمانت ہے۔مزید قومی خبریں
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.