Live Updates

کراچی آپریشن نوازشریف یا فوج نےنہیں،میں نےشروع کیا

دہشتگردی کیخلاف فوج کے ساتھ ملکرآپریشن کیا، ہمیشہ کہا دہشتگردی کے تانے بانے مدرسوں سے نہیں کہیں اورسے ملتے ہیں۔ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کا روات میں عوامی جلسے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 21 جون 2018 19:44

کراچی آپریشن نوازشریف یا فوج نےنہیں،میں نےشروع کیا
راولپنڈی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جون 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماء اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن نوازشریف یا فوج نےشروع نہیں کیا بلکہ میں نے کیا، دہشتگردی کیخلاف فوج کے ساتھ ملکر آپریشن کیا،میرے حلقے میں حلقے میں گزشتہ 35 سالوں میں نوازشریف ،زرداری یا عمران خان نہیں آیا، الیکشن میں اس سرزمین پربڑے بڑے برج الٹیں گے، یہاں کوئی ٹکٹ والا آئے یا آزاد امیدوار اس کوشکست ہوگی۔

انہوں نے آج روات میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے سیاسی مخالفین کا اس حلقے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ میرے سیاسی مخالفین اس حلقے میں ایک چھوٹی سی جلسی بھی نہیں کرسکے۔انہوں نے کہا کہ یہاں کوئی ٹکٹ والا آئے یا آزاد امیدوار اس کوشکست ہوگی۔

(جاری ہے)

واحد شخص ہوں جومسلسل 8 بار رکن قومی اسمبلی کا بنا ہوں۔چوہدری نثار نے کہا کہ میں نے اپنے حلقے میں کبھی کسی کوانتقام کا نشانہ نہیں بنایا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اقتدار میں آکر اپنی جیبیں نہیں بھریں۔ اقتدار کواپنی یا اپنے خاندان کی جیبیں بھرنے کیلئے استعمال نہیں کیا۔اقتدار میں آکرکوئی فیکٹری یا پٹرول پمپ نہیں لگایا۔میں نے اپنے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کا جلسہ دیکھ کرمیرا حوصلہ مزید بڑھ گیا ہے۔جلسوں میں آستینیں چڑھا کرتقریرکرنا آسان کام ہے لیکن عوام کی خدمت کرنا مشکل کام ہے۔

انہوں نے کہاکہ جس کے ساتھ اللہ کی مدد ہواس کوکوئی مشکل آہی نہیں سکتی۔اللہ تعالیٰ سے ہمیشہ مخلوق کی خدمت کی دعا مانگی ہے۔ہمیشہ سراٹھا کرسیاست کی کسی کی خوشامد نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کوہمیشہ کہا کہ خوشامد کرنے والے وفادار نہیں ہوتے۔ وفادار وہ ہوتے ہیں جو خوشامد نہیں بلکہ سچی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف فوج کے ساتھ ملکر آپریشن کیا۔

کراچی آپریشن نوازشریف یا فوج نے شروع نہیں کیا کراچی آپریشن میں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ملک میں غیرملکی ممنوعہ لوگوں کا داخلہ بند کروایا۔ ہمیشہ کہا کہ دہشتگردی مدرسوں میں نہیں بلکہ دہشتگردی کے تانے بانے کہیں اور سے ملتے ہیں۔ مدرسوں کے بیان پرمجھے تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حلقے میں گزشتہ 35سالوں میں نوازشریف ،زرداری یا عمران خان نہیں آیا۔ صرف ایک شخص آیا ہے اور وہ چوہدری نثار ہے۔الیکشن میں اس سرزمین پربڑے بڑے برج الٹیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات