سرگودھا اور گردونواح میں قائم متعددغیر قانونی اڈے عوام کیلئے وبال جان بن گئے

جمعرات 21 جون 2018 19:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اورڈی ایس پی ٹریفک کی ناہلی کے باعث سرگودھا اور گردونواح میں قائم جگہ جگہ غیر قانونی اڈے عوام کیلئے وبال جان بن گئے شہر کے مختلف سڑکوں پر رکشہ اور ویگنوں کے ناجائز اڈوں نے ٹریفک کانظا م مفلوج کرکے رکھ دیاہے جس کی وجہ سے آنے جانیوالوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے چوک بلاک 12 ‘ گولچوک‘ فیصل بازار‘ شربت چوک‘ سیٹلائٹ ٹا?ن‘ سابق تاج سینما چوک‘ پرانا بم چوک‘ سول ہسپتال چوک‘ نیازی چوک‘ نوری گیٹ چوک اور اسی طرح مختلف علاقوں میں رکشہ اور ویگنوں کے اڈے قائم ہیں جہاں پر یہ اڈے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ہیں وہاں پر شہریوں کیلئے وبال جان بنے ہوئے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ان اڈوں کو فوری ختم کروایا جائے تاکہ شہر میں ٹریفک کا جام ہونا بچ سکے۔

متعلقہ عنوان :