کوئی ٹکٹ والا آئےیا آزاد امیدواراس کوشکست ہوگی،چوہدری نثار

میرے سیاسی مخالفین اس حلقے میں ایک چھوٹی سی جلسی بھی نہیں کرسکے،اقتدار میں آکرجیبیں بھریں ،نہ ہی کوئی فیکٹری یا پٹرول پمپ لگایا،ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں۔ روات میں عوامی جلسے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 21 جون 2018 19:27

کوئی ٹکٹ والا آئےیا آزاد امیدواراس کوشکست ہوگی،چوہدری نثار
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جون 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماء اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ یہاں کوئی ٹکٹ والا آئے یا آزاد امیدوار اس کوشکست ہوگی،میرے سیاسی مخالفین اس حلقے میں ایک چھوٹی سی جلسی بھی نہیں کرسکے،اقتدار میں آکرجیبیں بھریں ،نہ ہی کوئی فیکٹری یا پٹرول پمپ لگایا، ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں۔

انہوں نے آج روات میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے سیاسی مخالفین کا اس حلقے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔میرے سیاسی مخالفین اس حلقے میں ایک چھوٹی سی جلسی بھی نہیں کرسکے۔انہوں نے کہا کہ یہاں کوئی ٹکٹ والا آئے یا آزاد امیدوار اس کوشکست ہوگی۔واحد شخص ہوں جومسلسل 8 بار رکن قومی اسمبلی کا بنا ہوں۔چوہدری نثار نے کہا کہ میں نے اپنے حلقے میں کبھی کسی کوانتقام کا نشانہ نہیں بنایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ اقتدار میں آکر اپنی جیبیں نہیں بھریں۔اقتدار کواپنی یا اپنے خاندان کی جیبیں بھرنے کیلئے استعمال نہیں کیا۔اقتدار میں آکرکوئی فیکٹری یا پٹرول پمپ نہیں لگایا۔میں نے اپنے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کا جلسہ دیکھ کرمیرا حوصلہ مزید بڑھ گیا ہے۔جلسوں میں آستینیں چڑھا کرتقریرکرنا آسان کام ہے لیکن عوام کی خدمت کرنا مشکل کام ہے۔

انہوں نے کہاکہ جس کے ساتھ اللہ کی مدد ہواس کوکوئی مشکل آہی نہیں سکتی۔اللہ تعالیٰ سے ہمیشہ مخلوق کی خدمت کی دعا مانگی ہے۔ہمیشہ سراٹھا کرسیاست کی کسی کی خوشامد نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کوہمیشہ کہا کہ خوشامد کرنے والے وفادار نہیں ہوتے۔وفادار وہ ہوتے ہیں جو خوشامد نہیں بلکہ سچی بات کرتے ہیں۔ واضح رہے گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء پرویز رشید نے چوہدری نثار پرتنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ چوہدری نثار نے موٹروے بنانے کیلئے من مانیاں کیں۔

منتظر ہیں کہ چوہدری نثار نے جو5ارب لیے تھے وہ قرض کب واپس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے پارٹی سے عملی طور پرعلیحدگی اختیار کرلی ہے۔ مشکل وقت میں بھاگ جانا چوہدری نثارکی سیاست کا وطیرہ ہے کہ جب بھی پارٹی پرمشکل وقت آتا ہے، وہ بھاگ جاتے ہیں۔ مارشل لاء کے وقت نوازشریف سمیت سب جیل میں گئے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار 1999ء میں بھی بھاگ گئے تھے۔ اب بھی پارٹی پرمشکل وقت آیا توچوہدری نثار دوسری طرف کھڑے ہوگئے ہیں۔ چوہدری نثار ایک بار پھر نوازشریف کو مائنس کرنے والوں کے ساتھ کھڑے ہوگئے ہیں۔نوازشریف کوسیاست سے باہر نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ چوہدری نثار کو امید تھی کہ نوازشریف کے بعد پارٹی ان کے پاس آجائے گی۔