شاہین ائیرلائن کا مرکزی دفتر سیل کر دیا گیا

95 کرورڑ روپے سے زائد کے واجبات کی عدم ادائیگی پر شاہین مرکزی دفتر سیل کر دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 21 جون 2018 19:26

شاہین ائیرلائن کا مرکزی دفتر سیل کر دیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) :شاہین ائیرلائن کا مرکزی دفتر سیل کر دیا گیا۔ 95 کرورڑ روپے سے زائد کے واجبات کی عدم ادائیگی پر شاہین مرکزی دفتر سیل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شاہین ائیرلائن اور ایف بی آر میں معاملات طے نہ پا سکے۔شاہین ائیر لائن، ایف بی آر کی نادہندہ تھی۔نجی ائیر لائن کے ذمے 95 کروڑ روپے کے واجبات تھے جن کو شاہین ائیر لائن ادا کرنے میں ناکام ہو چکا تھا۔

اس سلسلے میں ایف بی آر اور شاہین ائیرلائن کے مابین مذاکرات ہورہے تھے۔

(جاری ہے)

کچھ دیر پہلے میڈیا سے بات کرتے ہوئے نجی ائیرلائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شاہین ایئر اور ایف بی آر کےدرمیان مذاکرات جاری ہیں۔شاہین ایئر ایف بی آر کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شاہین ائیر لائن اور ایف بی آر میں معاملات طے نہیں پا سکے ہیں۔ ایف بی أر اور شاہین ایئر کے مذاکرات ناکام ہو چکے ہیں۔شاہین ایئر پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں واجبات ہیں۔95 کرورڑ روپے سے زائد کے واجبات کی عدم ادائیگی پر شاہین مرکزی دفتر سیل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :