پیپلزپارٹی عوام کے دلوں میں بستی ہے،اعجازیوسفزئی

جمعرات 21 جون 2018 18:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) پی کی18ملاکنڈ سے پیپلزپارٹی کے امیدواراعجازیوسفزئی نے کہاہے کہ خیبرپختونخوامیںایک بار پھر پیپلزپارٹی کا دور آنیوالاہے صوبے کے عوام آج بھی پیپلزپارٹی کویادکرتے ہیں کیونکہ انہوں نے تمام جماعتوں کو آزمالیاہے جنہوں نے عوام کے مسائل پس پشت ڈال کر اپنی تجوریاں بھریں۔ وہ اپنے انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اعجازیوسفزئی نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب اور متوسط طبقے کیلئے آوازاٹھائی ہے پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے جس کے قائدین نے عوام کی فلاح بہبوداورترقی کی خاطر اپناسب کچھ نچاورکیا یہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی آج بھی عوام کے دلوں میں بستی ہے انہوں نے کہاکہ پانچ سال تک عوامی مینڈیٹ سے کھیلنے والوں نے ایک بار پھر خالی خولی نعروں کاسہارالیاہے تاہم عوام باشعور ہیں اور وہ آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو ہی کامیابی سے دوچارکرینگے۔

متعلقہ عنوان :