سرکاری گاڑیوں کا بے دریغ استعمال روکا جائے، ارشد جاوید

جمعرات 21 جون 2018 18:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کا اجلاس سٹی دفتر میں ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات میاں ارشد جاوید گوڑواڑہ کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں تمام سرکاری افسران اور اہلکاروں سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں ارشد جاوید گوڑواڑہ نے کہا کہ جن سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سرکاری گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں وہ ان کا ناجائز استعمال کررہے ہیں، ہفتے میں 2 سرکاری چھٹیاں ہیں ان 2 چھٹیوں کے روز بھی مذکورہ سرکاری افسران و اہلکار ان کو فراہم کی گئی سرکاری گاڑیوں کا بے دریغ استعمال کرتے ہیںجس سے نہ صرف یہ سرکاری گاڑیاں تباہ ہورہی ہیں بلکہ پٹرول ،ڈیزل اور سی این جی کی مد میں سرکاری خزانے کو لاکھوں کا روزانہ پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری گاڑیاں صرف دفتری اوقات میں سرکاری کام کے لئے استعمال ہونی چاہئے دفتر سے چھٹی کے بعد افسران اور اہلکاروں کو چاہئے کہ وہ اپنی پرائیویٹ گاڑیوں کا استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :