عوام کوریلیف دینے میں کوئی کسرنہ چھوڑی جائے،مقدس اللہ

افسران محکمے کی کارکردگی کوبہتربنانے میں موثراقدامات اٹھائے،نگران وزیرمحکمہ مال

جمعرات 21 جون 2018 18:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائے محکمہ مال ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و نارکاٹکس کنٹرول اور لیبر مقد س اللہ نے محکمہ مال میں چیک اینڈ بیلنس کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کی مستحکم معاشی صحت کے حوالے سے مذکورہ محکمے کی اہمیت مسلمہ ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ متعلقہ افسران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے پر خلوص کوششیں کریں ۔

یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز پشاور میں محکمہ مال سے متعلق بریفنگ لینے کے موقع پر اجلاس کی صدارت کرتے وہے کہی۔ اس موقع پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیوظفر اقبال ، سیکرٹری ون ریونیو قیصر خان ، سیکرٹری ٹو فخر زمان و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ وزیر مال کو محکمہ ریونیو کی بنیادی سٹرکچر، لینڈ لاز و ریکارڈزریکوری،موبائل ایپ، آن لائن ڈیش بورڈ سسٹم اور مختلف اضلاع میں ہزاروں زیر التوا لینڈ کیسز اور مستقبل کی لائحہ عمل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

مقدس اللہ نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور سٹاف کے محکمے کے لئے کوششوں کو سراہا۔ صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ محکمے کی کارکردگی کو مزید فعال بنانے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے اور پٹواری سے لیکر اعلیٰ سطح تک اہلکاروں کی جدید حطوط پر مناسب تربیت ہونی چاہئے تا کہ زیادہ سے زیادہ عوام کو احسن طریقے سے ریلیف مل سکیں۔

نگران صوبائی وزیر نے افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ محکمہ مال کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے حکومت کو قابل عمل تجا ویز دے اور اس ضمن میں سفارشات مرتب کرے تا کہ مطلوبہ اہداف کو حاصل کیا جاسکے۔دریں اثناء نگران وزیر محنت مقد س اللہ نے لیبر ڈیپارٹمنٹ سے متعلق بھی ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری لیبر حیام حسن خان، ڈی جی ای ایس ایس آئی محمد انور خان، ڈائریکٹر لیبر محمد عرفان ،ایڈیشنل سیکرٹری لیبر عطا ء الرحمان، ڈائریکٹر ورکرز ویلفیئر بورڈمحمد عارف مجید، ڈائریکٹر فنانس، ورکرز ویلفیئر بورڈ تاج ولی سید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ نگران وزیر محنت کو لیبر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :