انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں نئی فیکلٹیز کا قیام اور ڈینز کی تقرری

جمعرات 21 جون 2018 18:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں مختلف فیکلٹیز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کی منظوری کے بعد انجینئرنگ یونیور سٹی کے مختلف چار فیکلٹیز کیلئے ڈینز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ، خیبر پختونخوا کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چار سینئر موسٹ پروفیسرز کو ان عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم ارباب ، ڈین فیکلٹی آف الیکٹریل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹر محمد عبدالعزیز عرفان ، ڈین فیکلٹی آف مکینیکل، کمیکل اینڈ انڈسیڑیل انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹر اختر نعیم خان ، ڈین فیکلٹی آف سول، ایگریکلچرل اینڈ مائننگ انجینئرنگ جبکہ پروفیسر ڈاکٹر سراج الاسلام ، ڈین فیکلٹی آف ارکیٹکچر ، الائید سائنسز اینڈ ہیومینٹیز کو تین سال کی مدت کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔