کمپیوٹر سائنس کے پی ایچ ڈی سکالر نے اپنے تھیسیسز کا کامیابی سے دفاع کیا

جمعرات 21 جون 2018 18:50

چکدرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) مالاکنڈ یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے پی ایچ ڈی سکالر فخر عالم نے کمپیوٹر سائینس ڈیپارٹمنٹ کے وڈیو کانفرنس ہال میں منعقدہ نشست میں اپنے تھیسیسز کا کامیابی سے دفاع کیاان کے سپر وائزر ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سمیع الرحمن تھی. اس موقع پر ایکسٹرنل اور انٹرنل سپروائزر کے علاوہ فیکلٹی ممبران سمیت ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز کثیر تعداد میں شرکت کی.

(جاری ہے)

ان تھیسیسز کا موضوع تھا Registration of medical wages based as common surbregtion. اپنے پی ایچ ڈی کے دوران ڈاکٹر فخر عالم کے 12 ریسرچ پیپرز مختلف جنرلز میں شائع ہوگئی. یاد رہے کہ ڈاکٹر فخر عالم گذشتہ کئی سالوں سے مالاکنڈ یونیورسٹی میں بحیثیت لیکچرار اپنے خدمات انجام دے رہے ہیں. اس موقع پر ڈیپارٹمنٹ کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پی ایچ ڈی سے مالاکنڈ یونیورسٹی میں تحقیقی سرگرمیوں کو مز ید تقویت ملے گی.

متعلقہ عنوان :