چھوٹا لاہور پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر 3ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعرات 21 جون 2018 18:50

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) چھوٹا لاہور پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر 3ملزمان کو گرفتار کرلیا ،ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روز تھانہ لاہور کے حدود ناشپاتی میرہ جلبئی میں ایک قتل شدہ لاش ملی تھی جس کی شناخت خالد کے نام سے ہوئی ، ڈی ایس پی شکیل خان ،ایس ایچ او لاہور نورالامین خان ،تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر شہزاد خان اور اے ایس آئی میاں گل خان کے ساتھ ملکر مدعی قمریش کی رپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے جدید خطوط کو بروئے کارلاتے ہوئے ملزمان راوید ،عبید پسران رحم شیر اور فضل شیر ولدمحمد شیر اور کو گرفتار کرلئے ،ملزمان نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بیان دیا کہ اس نے خالد کو قتل کرنے کے بعد ناشپاتی میرہ میں دفنا دیا ۔

متعلقہ عنوان :