ٹیکس ایمنسٹی اسکیم 2018: سی ڈی سی بُک انٹری سیکیوریٹیز کی منتقلی کیلئے سہولت فراہم کرے گی

جمعرات 21 جون 2018 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) سینٹرل ڈپازٹری کمپنی حکومتِ پاکستان کی جانب سے اثاثے ظاہر کرنے کیلئے ڈومیسٹک ایسٹس ایکٹ 2018 اور فارن ایسٹس (ڈیکلریشن اور ریپیٹریشن)ایکٹ 2018کے تحت ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تناظر میں بُک انٹری سیکیوریٹیزکی منتقلی کیلئے سہولت فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں سی ڈی سی نے ایسی سیکیوریٹیز کے ٹرانسفر کیلئے سیکیوریٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے منظور شدہ طریقہ کار اور ضروری دستاویزات کے بارے میں ایک تفصیلی سرکلر جاری کیا ہے۔

مزید معلومات کیلئے یہ سرکلر سی ڈی سی کی ویب سائٹhttp://cdcpakistan.com/circular-notices/ پر دستیاب ہے۔ سی ڈی سی سمجھتی ہے کہ اس کا یہ اقدام حکومتِ پاکستان کی جانب سے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تحت اثاثے ظاہر کرنے والوں کو مدد فراہم کرے گا۔ سی ڈی سی پاکستان کی واحد ڈپازٹری ہے جس کے زیرِ انتظام 5.3ٹریلین روپے (44بلین ڈالر کے برابر) مالیت کی سیکیوریٹیز الیکٹرانک فارمیٹ میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :