ریلوے پولیس کی کارروائی ،خوشحال خان ایکسپریس سے قتل کا ملزم گرفتار ،اسلحہ برآمد

جمعرات 21 جون 2018 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) ریلوے پولیس نے دادو کے علا قے میں خفیہ اطلاع پرخوشحال خان ایکسپریس میں کارروائی کے دوران قتل کے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ریلوے شہلا قریشی نے جمعرات کو اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر دادو میں خوشحال خان ایکسپریس کی بوگی نمبر 3میں کارروائی کرتے ہوئے قتل کے ملزم کوگرفتا کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا .ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ملزمہ سنبل نے اپنے شوہر کو نیند کی گولیاں دے کر بے ہوش کر دیا بعد ازاں گلے میں پھندا لگا قتل کر دیا تھا۔

کراچی : ملزم نوشہرو سے کراچی کی طرف جارہا تھا ۔ملزم فیصل نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر ایک شخص سلمان کو قتل کیا تھا ۔ ملزم فیصل کے قبضے سے نقدی ، موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد ہوا ۔ ملزم کے دیگر دو ساتھیوں کو مردان گرفتار کیا گیا۔