ْ25جولائی کا سورج بی اے پی کے امیدواروں کی کامیابی کی نویدلیکر طلوع ہوگا ،عتیق الرحمن کاکڑ

جمعرات 21 جون 2018 18:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما عتیق الرحمن کاکڑ نے کہا ہے کہ 25جولائی کا سورج بی اے پی کے امیدواروں کی کامیابی کی نویدلیکر طلوع ہوگا عوام صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیکرکامیاب بنائیں انشاء اللہ بی اے پی عوام کو مایوس نہیں کریگی۔

یہ بات انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے سیکرٹریٹ میں ملاقات کرنے والے کارکنوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ عتیق الرحمن کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کا قیام کا مقصد بلوچستان کے عوام میں 70سال سے پائی جانے والی احساس محرومی کا خاتمہ ہے جس کیلئے پارٹی کے بانی سعید احمد ہاشمی ، مرکزی صدر جام کمال ،سیکرٹری اطلاعات منظور کاکڑ اوردیگرقائدین بھر پور آواز بلند کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان کو وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بری طرح نظر انداز کیا جائے جس کے باعث بلوچستان کے عوام آج اکیسویں صدی میں بھی تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات بڑی اہمیت کے حامل ہیںعوام اپنے ووٹ کی پرچی کے ذریعے صوبے میں تبدیلی لاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 25جولائی کوہونے والے انتخابات میں بلوچستان کے عوام بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد کردہ امیدواروں کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں تاکہ بی اے پی کے منتخب نمائندے ایوانوں میں جاکر صوبے کے حقوق کیلئے بھر پور آواز بلند کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :