علما کرام نے ہمیشہ امت مسلمہ کی رہنمائی کیلئے کردار ادا کیا ہے ،حافظ حسین احمد

جمعرات 21 جون 2018 18:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) جمعیت علماء اسلام کے رہنماوں نے کہا ہے کہ علما کرام نے ہمیشہ امت مسلمہ کی رہنمائی کیلئے کردار ادا کیا ہے مولانا درمحمد پرکانی نے ہر مشکل وقت میں قوم کی صیح معنوں میں خدمت کی ولانا درمحمد پر کانی کی رحلت سے اہل بلوچستان ایک فقیر درویش صفت اور تقودار انسان سے سے محروم ہوگیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علما ء اسلا پاکستان کے مرکزی ترجمان ومتحدہ مجلس عمل کے مرکزی کمیٹی کے سربراہ حلقہ 266 کے نامزد امیدوار حافظ حسین احمد ،مولانا عبدالروف، مولانا حافظ خیرجان ،مولانا مولابخش، حافظ منیراحمد ایڈوکیٹ ،مولانا حافظ محمد طاہر توحیدی ،مولانا حافظ زبیراحمد ،قاری عبدالرشید ،حافظ شبیراحمد مدنی اورحافظ سعید احمد نے جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے نائب امیر سابق وزیر اوقاف مولانا درمحمد کی وفات پر ان کے فرزندوں سے تعزیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مولانا درمحمد پرکانی کی رحلت سے جمعیت علما اسلام ایک عظیم علمی ساتھی سے محروم ہوگئی ہے مولانا درمحمد مفکر اسلام قائد جمعیت مفتی محمود ، مولانا موسی خان البازی خان کے شاگردہ خصوصی تھے ہر مشکل وقت میں جمعیت علما اسلام کے پلیٹ فارم سے عوامی مسائل کے حل اور کوئٹہ شہر میں امن وامان کیلئے مرحوم نے دستہ اول کاکردار اداکیاہے مولانا درمحمد پرکانی کی دینی وعلمی وسیاسی خدمات جمعیت علما اسلام اور امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں مرحوم کو جب جمعیت علما اسلام کے مرکزی صوبائی قیادت نے عام انتخابات کے لئے نامزد کیا تو مرحوم نے انکار کیا کہ میں اسکا اہل نہیں ہو مولانا شیخ شریف اللہ کو نامزد کیاجائے لیکن وہ بھی انکاری تھے اخرکار مولانا درمحمد پرکانی نے مرکزی قیادت صوبائی قیادت کے حکم کو مانا یہ تھا انکا تقویٰ۔

انہو نے کہاکہ جمعیت علما اسلام علما حق حقیقی جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ اور عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے۔