پیپلزپارٹی آئندہ الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کریگی، قمرزمان کائرہ

جمعرات 21 جون 2018 18:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمرزمان کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی آئندہ الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کریگی۔

(جاری ہے)

قمر الزمان کائزہ نے مڈھ رانجھا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی پی پی پی کو مشکلات کا سامنا رہاہے لیکن اب ہر مشکل کا مقابلہ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ قوم دیکھ لے عمران کی طرف سے دیئے جانے والوں کوٹکٹوں کو عوام قبول نہیں کر رہی اگر ان کو اقتدار مل گیا تو یہ لوگ ملک کا کیا حال کرینگے۔انہوں نے کہا اگر عوام نے ان کو ووٹ دیا اور یہ جیت گئے تو ملک کو تباہ کردینگے۔